نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل روپڑ، پنجاب سے یووا اتسوا-انڈیا@2047 کا آل انڈیا سطح پر آغاز کریں گے


پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 150 اضلاع میں یووا اتسوا کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 03 MAR 2023 11:55AM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 4 مارچ 2023 کو روپڑ، پنجاب سے یووا اتسوا-انڈیا@2047 کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر شری انوراگ ٹھاکر یووا اتسوا کے ڈیش بورڈ کو بھی لانچ کریں گے۔

پرتاپ گڑھ (یو پی)، ہریدوار (اتراکھنڈ)، دھر اور ہوشنگ آباد (ایم پی)، ہنومان گڑھ (راجستھان)، سرائی کیلا (جھارکھنڈ)، کپورتھلا (پنجاب)، جلگاؤں (مہاراشٹرا)، وجئے واڑہ (آندھراپردیش) ، کریم نگر (تلنگانہ)، پالکھڈ (کیرالہ)، کڈالور (تمل ناڈو) میں  4 مارچ 2023 کو یووا اتسوا کی میزبانی بیک وقت کی جائے گی  ۔

نوجوان کی طاقت کو منا نے کے لئے پہلے مرحلے میں 31 مارچ 2023 تک ملک بھر کے 150 اضلاع میں یووا اتسوا کا انعقاد کیا جائے گا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اپنی پریمیئر یوتھ آرگنائزیشن نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) کے ذریعے ملک بھر کے تمام اضلاع میں " یووا اتسوا-انڈیا@2047 " پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ یووا شکتی کا یہ آل انڈیا جشن 3 درجے کی شکل پر عمل پیرا ہے، جس کا آغاز مارچ سے جون 2023 تک ایک روزہ ضلعی سطح کے یووا اتسو سے کیا جائے گا۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ 150 اضلاع میں منعقد ہونا ہے۔ اور یہ موجودہ مالی سال میں 4 مارچ سے 31 مارچ 2023 کی مدت کے دوران منعقد ہوگا۔

پہلے مرحلے میں پروگراموں کی میزبانی اضلاع کے اسکولوں اور کالجوں کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس میں نوجوانوں کے رضاکاروں اور این وائی کے ایس  سے وابستہ یوتھ کلب کے اراکین کے علاوہ ہمسایہ تعلیمی اداروں سے وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے اور آئیں گے۔

  ضلعی سطح کے فاتحین ریاستی سطح کے یووا اتسو میں شرکت کریں گے جو کہ ریاستی دارالحکومتوں میں اگست سے ستمبر 2023 کے دوران منعقد ہونے والا 2 روزہ پروگرام ہے۔ ریاستی سطح کے تمام پروگراموں کے فاتحین دہلی میں اکتوبر 2023 کے تیسرے اور چوتھے ہفتے ویں  منعقد ہونے والے قومی سطح کے یووا اتسو میں شرکت کریں گے۔

تینوں سطحوں پر، نوجوان فنکار، مصنف، فوٹوگرافر، مقررین  مقابلہ میں حصہ لیں گے اور روایتی فنکار ملک کے  مالا مال ثقافتی ورثے کی نمائش کریں گے۔ یووا اتسو کا تھیم پنچ پران ہوگا:

  • ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف
  • غلامی یا نوآبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نشان کو دور کرنے کے لیے،
  • اپنے ورثے اور میراث پر فخر کریں،
  • اتحاد اور یکجہتی، اور
  • شہریوں میں فرض شناسی کا احساس

نوجوان شرکا امرت کال کے وژن کو عوامی گفتگو کے مرکز  میں لائیں گے، جس کی جڑیں 5 عزم (پنچ پران) ہیں۔ یووا شکتی سے جن بھاگیداری" ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے اس عظیم الشان جشن کے لیے محرک ہو گی جو انڈیا@2047 تک جائے گی۔

15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوان ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر پروگراموں/مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں جن میں ہر مرحلے پر جیتنے والے اگلے درجے تک جاتے ہیں۔

  • یووا اتسو کے اجزاء:
  • نوجوان فنکار ٹیلنٹ ہنٹ - پینٹنگ:
  • ینگ رائٹرز ٹیلنٹ ہنٹ -
  • فوٹوگرافی ٹیلنٹ ہنٹ:
  • جوشیلا مقابلہ
  • ثقافتی میلہ- گروپ ایونٹس:

یووا اتسوا کے ایک حصے کے طور پر، مختلف وزارتیں، ریاستی حکومتوں کے محکمے/ایجنسیاں اور پی ایس یوز ملک کے نوجوانوں کے سامنے اپنی کامیابیوں اور اختراعات کا مظاہرہ کریں گے۔ لہٰذا، یووا اتسو کے بنیادی اجزاء کے علاوہ، مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کر حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کی کامیابیوں کو دکھانے کے لیے درج ذیل متعلقہ نمائش اور نمائشی اسٹالز کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یووا اتسو پروگرام کے ساتھ ساتھ کچھ منصوبہ بند اسٹالز  ہیں :

  • فٹ انڈیا اسٹالز اور گیمز
  • نمائش اور ڈرون کا مظاہرہ
  • محکمہ دیہی ترقی کے اسٹال
  • ایم ایس ایم ای اور مالیاتی خدمات کے محکموں کے اسٹال
  • 5جی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ
  • محکمہ زراعت کے اسٹالز
  • محکمہ صحت کے سٹالز
  • ورثہ سے متعلق اسٹالز
  • اسکل ڈویلپمنٹ اسٹالز
  • ثقافتی پرفارمنس
  • بلاک چین سرٹیفکیٹ
  • ویر گاتھا- اضلاع کے غیر معروف  ہیرو

ہندوستان نوجوان شہریوں اور پرانی تاریخ کا ملک ہے۔ ملک کی طویل تاریخ، متنوع ثقافتیں، مالامال وراثت اور مضبوط روایات وہ ثقافتی سرمایہ ہے جس کی بنیاد پر نوجوان شہری ہندوستان کی آزادی کے صد سالہ جشن کے دوران انڈیا @ 2047 کے وژن کی تکمیل کریں گے۔

جیسا کہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو - آزادی کا 75 واں سال اور اس کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو منا رہا ہے، پنچ پران کا منتر؛ امرت کال کے عہد میں انڈیا @ 2047 کا ایک وژن ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک کی صف میں لانے کے لیے تیار ہے۔

************

 

 

 ش ح۔  ا ک   ۔ م  ص

 (U: 2274)


(Release ID: 1903843) Visitor Counter : 148