وزیراعظم کا دفتر

ہندوستانی فضائیہ نے ہندوستان کے ماہرین تعلیم ، سائنسی برادری اور صنعتی دنیاکو خود انحصاری کے لیے کی جانے والی  اپنی کوششوں میں تعاون اور شراکت کی دعوت دی ہے


وزیر اعظم نے اسے ہندوستان کے تیز ترین ذہنوں اور متحرک کاروباریوں کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا

Posted On: 13 FEB 2023 9:15AM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ نے ہندوستان کے ماہرین تعلیم ، سائنسی برادری اور صنعتی دنیا کو خود انحصاری کے لیے تعاون اور شراکت داری کے لیے مدعو کیا ہے۔ ایرو انڈیا 2023 کے موقع پر اظہار دلچسپی کے لیے 31 دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسے ہندوستان کے تیز دماغوں اور متحرک کاروباریوں کے لیے خود انحصاری کے مشن میں اہم شراکت دار بننے کا ایک بہترین موقع قرار دیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘ہندوستان کے تیز دماغوں اور متحرک کاروباری افراد کے لیے خود انحصاری کے مشن میں اہم شراکت دار بننے کا ایک بہترین موقع اور وہ بھی دفاعی شعبے میں، جس نے ہمیشہ ہماری قوم کو فخر کیا ہے۔’’

*************

 

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.1556



(Release ID: 1898633) Visitor Counter : 93