وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کی ان کی اختراع  کاری اور نئی تبدیلیوں کو قبول کرنے پر  ستائش  کی

Posted On: 13 FEB 2023 9:17AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ اختراعات میں سب سے آگے رہنے اور طبی دنیا میں نئی تبدیلیوں کو اپنانے کے لیے ڈاکٹروں کی تعریف کی ہے۔ اے آئی آئی ایم ایس(ایمس) بھونیشور نے کامیابی کے ساتھ  ایک معذور مریض کی چار  اجزاء پر مشتمل  جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجری کی۔ یہ اوڈیشہ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے،  جب کہ عالمی سطح پر اطلاع دیا جانے والا یہ  دوسرا  معاملہ  ہے۔

ایمس بھونیشور کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘ہمارے ڈاکٹروں کو ہمیشہ جدت طرازی میں سب سے آگے رہنے اور طبی دنیا میں نئی تبدیلیوں کو قبول کرنے پر مبارکباد۔ ان کی مہارت ہمیں فخر کااحساس  کراتی ہے!’’

*************

 

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.1557


(Release ID: 1898631) Visitor Counter : 154