وزارت خزانہ

‏ بے روزگاری کی شرح 2018-19یں 5.8فیصد سے گھٹ کر 2020-21میں 4.2فیصد رہ گئی‏


‏دیہی خواتین کی لیبر فورس میں حصہ داری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے

حصہ داری 2018-19میں 19.7فیصد سے بڑھ کر 2020-21‏ ‏میں 27.7 فیصد ہوگئی ‏

خواتین کے روزگار کی پیمائش کے افق کو وسیع تر کرنے کی ضرورت ہے

‏شرم پورٹل‏ ‏پر 28.5 کروڑ غیر منظم کارکن رجسٹرشدہ  ہیں

 ای پی ایف او کے تحت شامل خالص اوسط ماہانہ صارفین اپریل-نومبر 2021میں 8.8لاکھ سے بڑھ کر اپریل-نومبر 2022‏ ‏ میں 13.2 لاکھ ہوگئے‏

Posted On: 31 JAN 2023 1:38PM by PIB Delhi

‏وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اقتصادی سروے 2022-23 میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ وبائی مرض نے لیبر مارکیٹ اور روزگار کے تناسب دونوں کو متاثر کیا ، لیکن اب پچھلے کچھ برسوں میں مسلسل کوششوں کے ساتھ ساتھ وبائی مرض کے بعد فوری رسپانس اور بھارت میں شروع کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی بنا پر شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں لیبر مارکیٹس کووڈ سے پہلے کی سطح سے آگے بڑھ گئی ہیں، جیسا کہ سپلائی سائیڈ اور ڈیمانڈ سائیڈ روزگار کے اعداد و شمار میں دیکھا گیا ہے۔‏

‏ترقی پسند لیبر اصلاحات کے اقدامات ‏

‏2019 اور 2020 میں، 29 مرکزی لیبر قوانین کو ضم، معقول اور چار لیبر کوڈز کو ضم ، معقول اور آسان بنایا گیا، وہ کوڈ ہیں :کوڈ آن ویجز، 2019 (اگست 2019)، انڈسٹریل ریلیشنز کوڈ، 2020، کوڈ آن سوشل سکیورٹی، 2020، اور پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے حالات کوڈ، 2020 (ستمبر 2020)۔ ‏

‏سروے کے مطابق کوڈ کے تحت بنائے گئے قواعد کو مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور مناسب سطح پر سونپا گیا ہے۔ 13 دسمبر 2022 تک، 31 ریاستوں نے کوڈ آن ویجز کے تحت، 28 ریاستوں نے صنعتی تعلقات کوڈ کے تحت، 28 ریاستوں نے کوڈ آن سوشل سکیورٹی کے تحت، اور 26 ریاستوں نے پیشہ ورانہ حفاظت ، صحت اور کام کرنے کے حالات کوڈ کے تحت مسودہ ضوابط پہلے شائع کردیے تھے۔‏

‏روزگار کے رجحانات میں بہتری‏

‏شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں لیبر مارکیٹس کووڈ سے پہلے کی سطح سے آگے بڑھ گئی ہیں، جہاں بے روزگاری کی شرح 2018-19میں 5.8فیصد سے گھٹ کر 2020-21میں 4.2 فیصد ہو گئی ہے۔‏

‏پی ایل ایف ایس 2020-21 (جولائی-جون) ، پی ایل ایف ایس 2018-19 اور 2019-20 کے مقابلے میں لیبر فورس پارٹنرشپ ریٹ (ایل ایف پی آر)، ورکر آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح (یو آر) دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں مردوں اور خواتین کے لیے بہتر ہوئی ہے۔‏

2020-21میں مردوں کے لیے لیبر فورس کی شرکت کی شرح بڑھ کر 57.5فیصد ہوگئی ہے، جو 2018-19میں 55.6فیصد تھی۔ خواتین کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح 2020-21میں 18.6فیصد سے بڑھ کر 25.1فیصد ہوگئی ہے۔ دیہی خواتین کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح 2018-19کی  19.7فیصد سے بڑھ کر 2020-21 میں 27.7فیصد ہوگئی ہے۔‏

‏روزگار میں وسیع صورت حال کے مطابق، دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں رجحان سے 2019-20کے مقابلے میں 2020-21میں خود روزگار افراد کے حصے میں اضافہ ہوا اور باقاعدہ اجرت / تنخواہ دار کارکنوں کی تعداد میں کمی آئی۔ دیہی علاقوں سے کیزوئل مزدوری کا حصہ قدرے کم ہوا۔ کام کی صنعت پر مبنی اقتصادی سروے کے مطابق، زراعت میں مصروف کارکنوں کا حصہ 2020-21میں 46.5یصد بڑھا جو 2019-میں 45.6فیصد تھا، مینوفیکچرنگ کا حصہ 11.2 فیصد سے گھٹ کر 10.9 فیصد ہو گیا، تعمیرات کا حصہ 11.6 فیصد سے بڑھ کر 12.1 فیصد ہو گیا۔ اسی عرصے کے دوران تجارت، ہوٹل اور ریستورانوں کا حصہ 13.2 فیصد سے گھٹ کر 12.2 فیصد رہ گیا۔‏

‏خواتین لیبر فورس کی شرکت کی شرح: پیمائش کے مسائل‏

‏اقتصادی سروے میں خواتین کی لیبر فورس کی شرکت کی شرح کا تخمینہ لگانے میں پیمائش کے مسائل کو اجاگر کیا گیاہے۔ بھارتی خواتین کی کم ایل ایف پی آر کا عام بیانیہ کام کرنے والی خواتین کی اس حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے جو گھر اور ملک کی معیشت کا لازمی حصہ ہیں۔ سروے کے ڈیزائن اور مواد کے ذریعے روزگار کی پیمائش حتمی ایل ایف پی آر تخمینوں میں نمایاں فرق ڈال سکتی ہے، اور یہ مرد ایل ایف پی آر کے مقابلے میں خواتین ایل ایف پی آر کی پیمائش کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔‏

‏سروے میں کہا گیا ہے کہ کام کی پیمائش کے افق کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے، جو روزگار کے ساتھ ساتھ پیداواری سرگرمیوں کی پوری کائنات تشکیل دیتا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے۔ ‏‏ ‏‏آئی ایل او کے تازہ ترین معیارات کے مطابق پیداواری کام کو لیبر فورس کی شرکت تک محدود رکھنا تحدیدکا موجب ہے اور یہ کام کو محض مارکیٹ پروڈکٹ کے طور پر ناپتاہے۔ اس میں خواتین کے بلا معاوضہ گھریلو کام کی قیمت شامل نہیں ہے، جسے اخراجات کی بچت کے کام کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جیسے لکڑی جمع کرنا، کھانا پکانا، بچوں کو ٹیوشن دینا وغیرہ، اور گھر کے معیار زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ ‏

‏سروے میں سفارش کی گئی ہے کہ "کام" کی ایک صحت مند پیمائش کے لیے نئے ڈیزائن کردہ سروے کے ذریعے بہتر مقدار کاری کی ضرورت ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے آزادانہ انتخاب کو لیبر مارکیٹ میں شامل کرنے کے قابل بنانے کے لیے صنف کی بنیاد پر نقصانات کو ختم کرنے کی مزید گنجائش موجود ہے۔ ایکو سسٹم کی خدمات بشمول سستے کریشے، کیریئر کاؤنسلنگ / ہینڈ ہولڈنگ، رہائش اور نقل و حمل وغیرہ، جامع اور وسیع بنیاد پر ترقی کے لیے صنفی مواقع کھولنے میں مزید مدد کرسکتے ہیں۔‏

‏شہری علاقوں کے لیے سہ ماہی پی ایل ایف ایس

‏ شہری علاقوں کے لیے سہ ماہی سطح پر ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ منعقد کردہ پی ایل ایف ایس جولائی-ستمبر 2022 تک دستیاب ہے۔ کرنٹ ویکلی اسٹیٹس کے مطابق یہ اعداد و شمار ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں لیبر مارکیٹ کے تمام اہم اشاریوں میں ترتیب وار اور گذشتہ سال کے مقابلے میں بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔ جولائی تا ستمبر 2022میں مزدوروں کی شرکت کی شرح بڑھ کر 47.9فیصد ہوگئی جو ایک سال قبل 46.9 فیصد تھی جبکہ اسی عرصے میں مزدوروں اور آبادی کا تناسب 42.3 فیصد سے بڑھ کر 44.5 فیصد ہوگیا۔ یہ رجحان اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ لیبر مارکیٹس کووڈ کے اثرات سے نجات پا چکی ہیں۔‏

‏روزگار کی طلب کا سہ ماہی روزگار سروے (کیو ای ایس)‏

‏ لیبر بیورو کے زیر انتظام کیو ای ایس میں مینوفیکچرنگ، تعمیرات، تجارت، نقل و حمل، تعلیم، صحت، رہائش اور ریستوراں، آئی ٹی / بی پی اوز اور مالیاتی خدمات جیسے نو بڑے شعبوں میں دس یا اس سے زیادہ کارکنوں والے اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اب تک کیو ای ایس کے چار راؤنڈ کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں، جو مالی سال 22 کی چار سہ ماہیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ کیو ای ایس کے چوتھے دور (جنوری تا مارچ 2022) کے مطابق نو منتخب شعبوں میں کل روزگار کا تخمینہ 3.2 کروڑ تھا، جو کیو ای ایس کے پہلے دور (اپریل-جون 2021) کے تخمینہ روزگار سے تقریباً دس لاکھ زیادہ ہے۔ مالی سال 22کی پہلی سہ ماہی سے مالی سال 22 کی چوتھی سہ ماہی تک کارکنوں کے تخمینوں میں اضافہ آئی ٹی / بی پی او (4.22 لاکھ)، صحت (17.6 لاکھ) اور تعلیم (7.8 لاکھ) جیسے شعبوں میں روزگار میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ جہاں تک روزگار کی بات ہے تو ریگولر ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کی اکثریت پر مشتمل ہیں اور مالی سال 22 کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی افرادی قوت میں ان کا حصہ 86.4 فیصد رہا۔ مزید برآں، کیو ای ایس کے چوتھے مرحلے میں کل ملازمین میں سے 98 فیصد ملازمین ہیں جبکہ 1.9فیصد خود روزگار کےحامل ہیں۔ صنف کے لحاظ سے کل ملازمتوں میں 31.8فیصد خواتین اور 68.2فیصد مرد ہیں۔ جن شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں مینوفیکچرنگ میں سب سے زیادہ کارکن کام کرتے ہیں۔‏

‏صنعتوں کا سالانہ سروے (اے ایس آئی) 2019-20 ‏

‏اے ایس آئی کے تازہ ترین مالی سال 20 کی رپورٹ کے مطابق، منظم مینوفیکچرنگ سیکٹر میں روزگار میں وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ کا رجحان برقرار رہا ہے، جس میں فی فیکٹری روزگار میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ روزگار کے حصے (کل افراد) کے لحاظ سے فوڈ پروڈکٹس انڈسٹری (11.1 فیصد) سب سے بڑا آجر رہا، اس کے بعد ملبوسات (7.6 فیصد)، بنیادی دھاتیں (7.3 فیصد) اور موٹر گاڑیاں، ٹریلر اور سیمی ٹریلر (6.5 فیصد) ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے تمل ناڈو میں فیکٹریوں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ (26.6 لاکھ)، اس کے بعد گجرات (20.7 لاکھ)، مہاراشٹر (20.4 لاکھ)، اتر پردیش (11.3 لاکھ) اور کرناٹک (10.8 لاکھ) ہے۔‏

‏وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑی فیکٹریوں کی جانب ایک واضح رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس میں 100 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں، مالی سال 17سے مالی سال 20تک ان کی تعداد میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 17سے مالی سال 20 کے درمیان بڑی فیکٹریوں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چھوٹی فیکٹریوں میں یہ شرح 4.6 فیصد تھی۔ نتیجتا، فیکٹریوں کی کل تعداد میں بڑی فیکٹریوں کا حصہ مالی سال 17میں 18فیصد سے بڑھ کر مالی سال 20میں 19.8فیصد ہو گیا ہے، اور مجموعی افراد میں ان کا حصہ مالی سال 17میں 75.8فیصد سے بڑھ کر مالی سال 20میں 77.3فیصد ہو گیا ہے۔ اس طرح، کل افراد کے لحاظ سے، چھوٹی فیکٹریوں کے مقابلے میں بڑی فیکٹریوں (100 سے زیادہ کارکنوں کو ملازمت دینے والے) میں روزگار بڑھ رہا ہے، جس سے مینوفیکچرنگ یونٹوں میں اضافے کا اشارہ ملتا ہے۔‏

‏رسمی ملازمت‏

‏روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ مالی سال 22 کے دوران ای پی ایف سبسکرپشن میں خالص اضافہ مالی سال 21کے مقابلے میں 58.7فیصد زیادہ تھا اور وبائی مرض سے پہلے کے سال 2019کے مقابلے میں 55.7فیصد زیادہ تھا۔ مالی سال 23 میں ای پی ایف او کے تحت شامل خالص اوسط ماہانہ صارفین اپریل-نومبر 2021 میں 8.8لاکھ سے بڑھ کر اپریل-نومبر 22میں 13.2لاکھ ہو گئی۔ ‏‏ ‏‏رسمی شعبے کے پے رول میں تیزی سے اضافے کی وجہ اکتوبر 2020 میں شروع کی گئی خود انحصار بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) کو قرار دیا جا سکتا ہے، جس کا مقصد معیشت کو فروغ دینا، کووڈ-19 کے بعد بحالی کے مرحلے میں روزگار پیدا کرنا، اور سماجی تحفظ کے فوائد کے ساتھ ساتھ نئے روزگار کی تخلیق کی حوصلہ افزائی کرنا اور وبائی امراض کے دوران کھوئے گئے روزگار کی بحالی ہے۔ ‏

‏ای-شرم پورٹل ‏

‏ وزارت محنت و روزگار (ایم او ایل ای) نے غیر منظم مزدوروں کا قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لیے ای شرم پورٹل تیار کیا ہے، جس کی تصدیق آدھار سے کی گئی ہے۔ اس میں مزدوروں کے نام، پیشہ، پتہ، پیشہ کی قسم، تعلیمی قابلیت، اور مہارت کی اقسام وغیرہ کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں، تاکہ ان کی ملازمت پذیری کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیاجاسکے اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فوائد ان تک پہنچ سکیں۔ یہ غیر منظم مزدوروں کا پہلا قومی ڈیٹا بیس ہے، جس میں مہاجر مزدور، تعمیراتی مزدور، گیگ اور پلیٹ فارم ورکرس وغیرہ شامل ہیں۔ فی الحال ای شرم پورٹل کو این سی ایس پورٹل اور اے ایس ای ایم پورٹل سے جوڑا گیا ہے تاکہ خدمات کی بلاتعطل سہولت فراہم کی جاسکے۔ ‏

‏31 دسمبر 2022 تک کل 28.5 کروڑ غیر منظم کارکنوں کو ای شرم پورٹل پر رجسٹر کیا گیا ہے۔ خواتین کی رجسٹریشن کل رجسٹریشن کا 52.8 فیصد رہی اور کل رجسٹریشن میں سے 61.7 فیصد کا تعلق 18-40 سال کی عمر کے گروپ سے تھا۔ ریاست کے لحاظ سے اتر پردیش (29.1 فیصد)، بہار (10.0 فیصد) اور مغربی بنگال (9.0 فیصد) کل رجسٹریشن کا تقریباً نصف حصہ ہیں۔ کل رجسٹریشن میں زرعی شعبے کے کارکنوں کا حصہ 52.4 فیصد ہے، اس کے بعد گھریلو اور گھریلو کارکنوں (9.8 فیصد) اور تعمیراتی کارکنوں (9.1 فیصد) کا نمبر آتا ہے۔‏

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1033



(Release ID: 1895000) Visitor Counter : 299