امور داخلہ کی وزارت

سبھاش چندر بوس آپڈا پربندھن پُرسکار 2023


اڑیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور لُنگلی فائر اسٹیشن، میزورم کو ادارہ جاتی زمرے میں سبھاش چندر بوس آپڈا پربندھن پُرسکار-2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے سبھاش چندر بوس آپڈا پربندھن پُرسکار قائم کیا ہے جس کا مقصد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے میدان میں ہندوستان میں افراد اور تنظیموں کی انمول اور بے لوث خدمات کو تسلیم کرنا اور ان کا احترام کرنا ہے

Posted On: 23 JAN 2023 12:28PM by PIB Delhi

ادارہ جاتی زمرے میں اڑیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (او ایس ڈی ایم اے) اور لنگلی فائر اسٹیشن (ایل ایف ایس) میزورم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ان کی بہترین کارکردگی پر سال 2023 کے سبھاش چندر بوس آپڈا پربندھن پُرسکار- 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ایک سالانہ ایوارڈ کا آغاز کیا ہے جسے سبھاش چندر بوس آپڈا پربندھن پُرسکار کے نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے میدان میں ہندوستان میں افراد اور تنظیموں کی انمول اور بے لوث خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان ہر سال 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر کیا جاتا ہے۔ کسی ادارے کی صورت میں یہ ایوارڈ  51 لاکھ  روپے کا نقد ہے۔ ساتھ میں ایک سرٹیفکیٹ بھی اور انفرادی صورت میں 5 لاکھ روپے اور ایک سرٹیفکیٹ۔ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں ملک میں قدرتی آفات کے دوران ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے طریقوں، تیاریوں، تخفیف اور ردعمل کے طریقہ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

سال 2023 کے ایوارڈ کے لیے یکم جولائی 2022 سے نامزدگیوں کی درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ سال 2023 کے لیے ایوارڈ اسکیم کی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کی گئی۔ ایوارڈ اسکیم کے جواب میں اداروں اور افراد سے 274 درست نامزدگیاں موصول ہوئیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں 2023 ایوارڈ جیتنے والوں کے شاندار کام کا خلاصہ درج ذیل ہے:

i۔ سپر سائیکلون کے بعد اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (او ایس ڈی ایم اے)  1999 میں قائم کی گئی تھی۔ او ایس ڈی ایم اے نے متعدد اقدامات کا آغاز کیا۔ ان میں اوڈیشہ ڈیزاسٹر رسپانس ایکشن فورس (او ڈی آر اے ایف)، ملٹی ہیزرڈ ارلی وارننگ سروس (ایم ایچ ای ڈبلیو ایس) فریم ورک، ایک جدید ٹیکنالوجی سے چلنے والا ویب/اسمارٹ فون پر مبنی پلیٹ فارم  "سترک"   (متحرک خطرے کے علم پر مبنی ڈیزاسٹر رسک انفارمیشن کی تشخیص، ٹریکنگ اور الرٹ کرنے کا نظام)  کی تشکیل شامل ہے۔او ایس ڈی ایم اے نے مختلف طوفانوں، ہد ہد (2014)، فانی (2019)، امپھان (2020) اور اڈیشہ کے سیلاب (2020) کے دوران موثر اقدامات کیے۔ او ایس ڈی ایم اے نے ساحلی پٹی سے 1.5 کلومیٹر کے اندر واقع سونامی کے شکار 381  دیہاتوں/وارڈوں اور سائیکلون/سیلاب سے بچانے کی 879 کثیر المقاصد  پناہ گاہوں میں کمیونٹی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے آفات سے نمٹنے کی تیاری کے اقدامات کیے۔

 ii۔ لُنگلی فائر اسٹیشن، میزورم نے جنگل میں لگنے والی زبردست آگ کا موثر طور سے مقابلہ کیا  جس کی اطلاع 24 اپریل 2021 کو غیر آباد جنگلاتی علاقوں سے ملی تھی۔ اس آگ نے لُنگلی شہر کو گھیرے میں لے لیا تھا اور 10 سے زیادہ ولیج کونسل علاقوں میں پھیل گئی تھی۔ لنگلی فائر اسٹیشن کے اہلکاروں نے مقامی شہریوں کی مدد سے 32 گھنٹے سے زیادہ مسلسل کام کیا جس کے دوران انہوں نے رہائشیوں کو موقع پر ہی تربیت فراہم کی۔ آگ بجھانے میں فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملے کی شجاعت پسندانہ، بے خوف اور فوری کوششوں کی وجہ سے جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور ریاست کے دیگر حصوں میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔

*****

U.No:744

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1892984) Visitor Counter : 183