نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوتھ 20 گروپ کا پہلا اجلاس 6 سے 8 فروری تک گوہاٹی میں منعقد ہوگا


آسام کے 34 اضلاع کے 50 سے زیادہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تقریباً  12,000 طلباء اگلے چند دنوں میں کانفرنس کے پانچ موضوعات پر غور و فکر کریں گے

بات چیت اور تجاویز کو وائی 20 میٹنگ کے دوران مندوبین کے ساتھ ساجھا کیا جائے گا

آسام سے 400 منتخب طلباء 7 فروری کو آئی آئی ٹی-گوہاٹی میں مرکزی تقریب میں حصہ لیں گے

Posted On: 22 JAN 2023 2:06PM by PIB Delhi

نئی دلی، 22 جنوری، 2023 / بھارت جی  20 سربراہ اجلاس کے موقع پر پہلی مرتبہ یوتھ 20 (وائی 20) سربراہی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔  یہ وائی  20 گروپ کی پہلی میٹنگ 6 سے 8 فروری 2023 کو گوہاٹی میں منعقد ہوگی۔ ہونے والی مختلف میٹنگوں میں سے یہ پہلی میٹنگ ہے۔  اگست 2023 میں فائنل یوتھ-20 سمٹ کے سلسلے میں پورے بھارت میں پانچ موضوعات پر وائی  20 منعقد کی جائیں گی ۔  آسام میں 3 روزہ تقریب میں دنیا بھر سے 250 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔  اس کانفرنس میں مستقبل کے پانچ موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں آب و ہوا میں تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی؛  امن کی قیام اور مفاہمت؛  جمہوریت اور صحت،  فلاح و بہبود اور کھیل کود شامل ہیں۔

یوتھ 20 ،جی 20  کی سرپرستی کے تحت سرکاری مصروفیت کے آٹھ گروپوں میں سے ایک ہے۔ جی 20  کی ہر سال تبدیل ہونے والی صدارت، نوجوانوں کے  سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ذمہ داری بھی اٹھاتی ہے،  جو عام طور پر روایتی فورم سے کچھ ہفتے قبل منعقد ہوتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نوجوان کی کیا  رائے ہے اور ان کی تجاویز کو پالیسی تجاویز میں شامل کیا جاتا ہے ۔  یہ جی 20 کی حکومتوں اور ان کے مقامی نوجوانوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی ایک ٹھوس کوشش ہے۔  2023 میں وائی 20 انڈیا سمٹ بھارت کے نوجوانوں پر مرکوز کوششوں کی مثال پیش  کرے گا اور دنیا بھر کے نوجوانوں کو اپنی اقدار اور پالیسی اقدامات کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

وائی 20 میٹنگ کے دوران جامع اور وسیع شرکت پر مبنی غور و خوض  کے عمل کو قائم  کرنے کے لیے،  آسام کے 34 اضلاع کی 50 سے زیادہ یونیورسٹیاں/ کالجز 19 جنوری سے اجلاس کے  آغاز تک اپنے کیمپس میں سیمیناروں، ورکشاپوں، مباحثوں وغیرہ کا اہتمام کریں گے۔ ان تقریبات میں کالج/ یونیورسٹی کے 12,000 سے زیادہ طلباء کی شرکت متوقع ہے۔  ہر اعلیٰ تعلیمی ادارہ 10 قریبی اسکولوں میں بیداری مہم کا بھی اہتمام کرے گا تاکہ اسکولوں کو جی 20 گروپ اور اس کے کام کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

مختلف شرکت کرنے والی یونیورسٹی / کالج کے مقابلوں کے انعام یافتہ افراد سمیت 400 شرکاء 7 فروری 2023 کو آئی آئی ٹی – گواہاٹی میں مرکزی تقریب میں شریک  ہوں گے اور اس کے مطابق اختراعات اور صنعت-اکیڈمی کے روابط کو سمجھنے کے لیے رہنمائی کی جائے گی۔  انہیں مشترکہ مستقبل کے لیے بین الاقوامی نوجوان مندوبین کے تبادلہ خیال  کرنے اور  بات چیت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے رجوع کریں:

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1889239

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1888943

.................

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 729


(Release ID: 1892827) Visitor Counter : 177