وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بہترین اوریجنل گانے ‘ناٹو ناٹو’ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر  آر آر آر ٹیم کو مبارکباد دی

Posted On: 11 JAN 2023 12:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہترین اوریجنل گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

آر آر آر مووی کے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

"ایک بہت ہی خاص کامیابی! ایم ایم کیراوانی، پریم رکشیت، کالا بھیروا، چندربوس، راہل سپلی گنج کو مبارکباد۔ میں ایس ایس راجامولی، جونیئر این ٹی آر، رام چرن اور آر آر آر مووی کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس باوقار اعزاز نے ہر ہندوستانی کو بے حد فخر کے جذبے سے سرشار کیا ہے’’۔

 

 

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.341

 


(Release ID: 1890249) Visitor Counter : 127