امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پرگہری تعزیت کا اظہارکیاہے


محترمہ ماتاجی ہیرابا کے انتقال کی خبرانتہائی افسوسناک ہے

ایک شخص کی زندگی میں اس کی والدہ پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے

ایک ماں  کے کھونے کا  دکھ بلاشبہ بہت تکلیف دہ ہوتاہے

ہیرابا نے اپنے کنبے کی پرورش کے لئے سخت جدوجہد کا سامنا کیا جو ہم سب کے لئے ایک مثال ہے، انھوں نے اپنے کنبے کی پرورش  کے لئے سادھوؤں  اورسنتوں جیسی زندگی گزاری   ، وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی

  دکھ کی اس گھڑی میں ملک ،وزیراعظم  جناب نریندرمودی اور ان کے کنبے کے ساتھ کھڑا ہے ،کروڑوں لوگوں کی دعائیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں

Posted On: 30 DEC 2022 9:35AM by PIB Delhi

داخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پرگہری تعزیت کا اظہارکیاہے ۔

ان کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہاکہ  وزیراعظم جناب نریندرمودی کی والدہ ہیرابا کے انتقال کی خبرسے انتہائی صدمہ پہنچاہے ۔ایک شخص کی زندگی میں اس کی والدہ پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے ۔ ایک ماں کے انتقال کا دکھ بلاشبہ انتہائی تکلیف دہ ہے ۔

داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر نے بتایاکہ ہیرابانے اپنے کنبے کی پرورش کے لئے سخت جدوجہدکا سامنا کیا، جو ہم سب کے لئے ایک مثال ہے ۔ انھوں نے اپنے کنبے کی پرورش  کے لئے سادھوؤں اورسنتوں جیسی زندگی گزاری   ، وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔دکھ کی اس گھڑی میں  ملک ، وزیر اعظم جناب نریندرمودی اوران کے کنبے کے ساتھ کھڑا ہے  ۔ کروڑوں لوگوں کی دعائیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں ۔اوم شانتی ۔

***********

(ش ح ۔ع ح ۔ ع آ)

U -14511



(Release ID: 1887453) Visitor Counter : 139