وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش میں نیلّور کے مقام پر ایک عوامی جلسے میں ہوئے ایک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے


انہوں نے پی ایم این آر ایف سے نقد امداد کا اعلان کیا ہے

Posted On: 29 DEC 2022 10:00AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  آندھرا پردیش کے نیلّور ضلع میں ایک عوامی جلسے میں ایک حادثے کی وجہ سے ہوئے جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و  غم کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے، وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے مرنے والوں کے لواحقین کےلئے دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس- پچاس ہزار روپے کی نقد امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا:

’’آندھرا پردیش کے نیلّور میں ایک عوامی جلسے میں ہوئے حادثے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ اس حادثے میں مرنے والے ہر شخص کے قریبی رشتے داروں کو پی ایم این آر ایف سے دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس- پچاس ہزار روپے کی امداد دی جائے گی: @narendramodi ‘‘

 

***********

ش ح ۔    ع م  ۔ م ش

U. No.14477


(Release ID: 1887198)