بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت ‘‘ توانائی کے تحفظ کادن 2022’’منائے گی


صدرجمہوریہ توانائی کے تحفظ کے قومی ایوارڈس ، توانائی کے کم خرچ یابچت کے لئے جدت طرازی  کے ایوارڈس ، مصوری سے متعلق مقابلہ آرائی کے قومی انعامات عطاکریں گی

صدرجمہوریہ ای وی یاتراپورٹل کا آغاز کریں گی

Posted On: 13 DEC 2022 12:14PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EYAH.png

توانائی کے تحفط کا قومی دن ہرسال 14دسمبر  کومنایاجاتاہے ، اس کا مقصد توانائی کے کم خرچ اوربچت اور تحفظ کے سلسلے میں قوم کی حصولیابیوں کو اجاگرکرناہے ۔

عزت مآب صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، اس تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی ۔ بجلی ، نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے مرکزی وزیر جناب آرکے سنگھ اس موقع پرحاضرین سے خطاب کریں گے۔ بجلی اوربھارت صنعتوں کے وزیر جناب کرشن پال اور بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب  آلوک کماربھی اس موقع پرموجود ہوں گے۔ عزت مآب صدرجمہوریہ ہند توانائی کے تحفظ کے قومی ایوارڈس ، توانائی کے کم خرچ یابچت کے لئے اختراعی ایوارڈس ، اور  مصوری سے متعلق مقابلہ آرائی کے قومی انعامات پیش کریں گی اوراس موقع پر ای وی یاترا پورٹل بھی آغاز کریں گی ۔

اس تقریب کی خاص دلچسپی کی چیزیں درج ذیل ہیں ؛

  • توانائی کے تحفظ سے متعلق  قومی ایوارڈس (این ای سی اے ) 2022
  • توانائی کی بچت یاکم خرچ سے متعلق اختراعی ایوارڈس (این ای ای آئی اے ) 2022
  • اسکولی بچوں کے لئے مصوری کا قومی مقابلہ -2022
  • ‘‘ای وی یاتراپورٹل ’’ اورموبائیل ایپ کا آغاز
  • توانائی کے بچت سے متعلق شعبے میں ابھرتی ہوئی نئی ٹکنالوجیز کے بارے میں ایک اجلاس

توانائی کے تحفظسے متعلق ایوارڈس -2022

توانائی کے کم خرچ اوربچت اور اس کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے ، بجلی کی وزارت کی رہنمائی کے تحت ، صنعتی یونٹوں ، اداروں اورانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی کی کھپت میں کمی کرنے کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیاجاتاہے اوران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اوراسی مناسبت  سے ہرسال 14دسمبر  کو‘‘ توانائی کے تحفظ کے قومی دن ’’ کے موقع پرانھیں توانائی کے تحفظ سے متعلق قومی ایوارڈس سے نوازاجاتاہے ۔

اس سال این ای سی اے -2022کے لئے درخواستیں 27اکتوبر ، 2022تک آن لائن طلب کی گئی تھیں اوراس سلسلے میں 448درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

این ای سی اے -2022کے لئے ایوارڈس کی کل تعداد

 

پہلاانعام

19

دوسراانعام

08

عمدگی کی اسناد(سی اوایم)

21

 

بھارت  میں توانائی  کے کم خرچ یابچت کے شعبے میں ، غیرمعمولی  کام اوراختراعی ذہین افراد کے تعاون کا اعتراف  کرنے کی غرض سے ، سال 2021میں این ای ای آئی اے ایوارڈس شروع کئے گئے ہیں ۔ این ای ای آئی اے -2022کے لئے درخواستیں آن لائن طلب کی گئی ہیں ۔ یہ ایوارڈس مختلف زمروں کے تحت تفویض کئے جائیں گے ۔ یہ زمرے ہیں ۔زمرہ (الف) :صنعتوں ، تعمیرات اورٹرانسپورٹ شعبےکے پیشہ ورافراد اورزمرہ (ب) طلباء اورتحقیق  اسکالرس ۔

این ای ای آئی اے -2022کے لئے درخواستیں 27 اکتوبر ، 2022تک آن لائن طلب کی گئی ہیں اور اب تک کل 117درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پہلاانعام

02

دوسراانعام

02

اسناد برائے اعتراف (سی اوآر)

02

قومی پینٹنگ مقابلہ 2022

 معاشرے میں توانائی کے  تحفظ اوراستعمال میں بچت کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے ، بجلی کی وزارت سال 2005سے توانائی  کے تحفظ کے سلسلے میں قومی پینٹنگ مقابلوں کاانعقاد کررہی ہے ۔ یہ مقابلہ تین مراحل یعنی اسکولی ، ریاستی اورقومی سطح پرمنعقد ہوتاہے ۔ سال 2021کے دوران 80000سے زیادہ طلباء نے ان مقابلوں میں حصہ لیاتھا۔

‘‘ای وی یاتراپورٹل ’’ اور‘‘موبائیل ایپ ’’ کاآغاز

توانائی کی بچت اورکم خرچ سے متعلق ادارے نے ایک موبائیل ایپلی کیشن تیارکی ہے ۔ یہ ایپ قریب ترین سرکاری ای سی چارجز کی جانب موٹرگاڑیوں کی رہنمائی کرنے میں سہولت پیداکرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک ویب سائٹ بھی تیارکی ہے جو ملک میں ای۔موبیلٹی کو فروغ دینے کی غرض سے مرکزی اورریاستی سطحوں پرمختلف النوع پہل قدمیوں کے بارے میں معلومات اوراطلاعات کی تشہیرکرتی ہے اورایک ویب پورٹل تیارکیاگیاہے جو سی پی اوز کو قومی آن لائن ڈیٹا بیس میں اپنی چارجنگ سے متعلق تفصیلات کو بحفاظت درج کرنے میں سہولت پیداکرتاہے ۔

‘‘ای وی یاترا’’ کے عنوان  سے ایک موبائیل ایپلی کیشن ڈیزائن کی گئی ہے اورتیارکی گئی ہے تاکہ برق موٹرگاڑیوں کو نزدیک ترین ای وی چارجرتک پہنچایاجاسکے ۔ اس موبائیل ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور ارایپل اسٹورسے آئی فون اور اینڈرائیڈاسمارٹ فونز دونوں پرڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے اوراسے آسانی سے نصب کیاجاسکتاہے ۔

***********t

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -13737

 



(Release ID: 1883041) Visitor Counter : 141