وزیراعظم کا دفتر

انڈیا بھوٹان سیٹلائٹ بھوٹان کے لوگوں کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کا ثبوت ہے: وزیر اعظم


مشترکہ طور پر تیار کردہ انڈیا بھوٹان سیٹلائٹ کے کامیاب لانچنگ پرڈی آئی ٹی ٹی بھوٹان اور اسرو  کی ستائش کی

Posted On: 26 NOV 2022 6:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ انڈیا بھوٹان سیٹلائٹ بھوٹان کے لوگوں کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کا ثبوت ہے۔ جناب مودی نے مشترکہ طور پر تیار کردہ  اس سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ پر اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی آئی ٹی ٹی) بھوٹان اوراسرو کی ستائش کی ہے۔

ہندوستان-بھوٹان سیٹ کے کامیاب آغاز پر بھوٹان کےراجا کا پیغام پیش کرنے والے بھوٹان کے  وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا؛

’’انڈیا بھوٹان سیٹلائٹ، بھوٹان کے لوگوں کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کا ثبوت ہے۔ میں مشترکہ طور پر تیار کردہ اس سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ پر @dittbhutan اور @isro کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

 

۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12991



(Release ID: 1879198) Visitor Counter : 116