وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

عظیم ریاست اروناچل پردیش کے لیے کام کرنا اور اسے اس کی حقیقی قوت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا باعث اعزاز ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم  نے اروناچل پردیش میں ترقیاتی کاموں کو لے کر عوام کے ردعمل کا جواب دیا

Posted On: 20 NOV 2022 9:59AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، گذشتہ روز اُن ہی کے ذریعہ شروع کی گئیں ترقیاتی پہل قدمیوں پر عوام  کے ذریعہ ٹوئیٹر  پر کی گئی ستائش پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے گذشتہ روز ایٹانگر میں دونی پولو ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور 600 میگا واٹ کے حامل کاکمینگ پن بجلی اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔

شمال مشرق میں فضائی کنکٹیویٹی میں ہوئے زبردست اضافہ کو لے ایک تبصرے کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا

’’ہاں، جہاں تک شمال مشرق میں کنکٹیویٹی کی بات ہے ، تو یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ اس کی بدولت مزید سیاحوں کو یہاں کا دورہ کرنے اور شمال مشرقی خطے کے عوام کو ملک کے دیگر حصوں کے لیے سفر کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔‘‘

جب ایک شہری نے ریاست کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی عہد بندگی کو اجاگر کیا، تو جناب مودی نے جواب دیا

’’اروناچل پردیش کے عوام غیر معمولی ہیں۔ ان کا جذبۂ حب الوطنی غیر متزلزل ہے۔ عظیم ریاست اروناچل پردیش کے لیے کام کرنا اور اسے اس کی حقیقی قوت کو پہچاننے میں مدد فراہم کرنا باعث اعزاز ہے ۔‘‘

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12732

 


(Release ID: 1877455) Visitor Counter : 122