وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین کپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 20 NOV 2022 10:05AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے ایشین کپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا;

’’ایشین کپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارتی ٹیبل ٹینس کے لیے تاریخ رقم کرنے پر میں منیکا بترا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی کامیابی بھارت بھر کے متعدد ایتھلیٹوں کو ترغیب فراہم کرے گی اور ٹیبل ٹینس کا کھیل مزید مقبول عام بنے گا۔@manikabatra_TT ‘‘

 

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12731


(Release ID: 1877438) Visitor Counter : 142