وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بینگلوروٹیک سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نریندرمودی کےخطاب کا متن

Posted On: 16 NOV 2022 11:02AM by PIB Delhi

ٹیک دنیا  کے لیڈروں، بین الاقوامی مندوبین اوردوستوں ،

ایلّاریگونمسکار، بھارت آنے کا خیرمقدم یانمم کنّڑا ناڈیگے سواگت ، نمم بینگلوریگے سواگت

میں ایک بارپھربینگلورو ٹیک سربراہ کانفرنس سے خطاب کرنے پربیحد خوش ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سبھی  کرناٹک کے پرجوش اورخوش مزاج عوام اور درخشاں ثقافت سے محبت کریں گے ۔

دوستو ، 

بینگلوروٹکنالوجی اور دانشور سمجھدار قیادت کا مرکز ہے ۔ یہ ایک سب کی شمولیت والا شہرہے ۔ یہ ایک ختراعی شہرہے ۔ کئی سالوں  سے  بینگلورو ہندوستان کے اختراعی اشاریئے میں نمبر ایک پرہے ۔

دوستو،

ہندوستان کی ٹکنالوجی اورجدت طرازی سے پہلے ہی دنیا متاثرہے لیکن مستقبل موجودہ دورسے کہیں زیادہ بڑاہوگا۔ کیونکہ ہندوستان کے پاس اختراعی نوجوان اوربڑھتی ہوئی تکنیکی رسائی ہے ۔

دوستو،

ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت پوری دنیا میں جانی جاتی ہے انھوں نے تکنیکی عالم کاری اورذہانت اوردنیا میں ذہانت کو یقینی بنایاہے ۔ حفظان صحت ہو منیجمنٹ ہو یامالیہ آپ یہ پاؤگے کہ نوجوان ہندوستانی کئی شعبوں میں قیادت کر رہے ہیں ۔ ہم دنیا کی بھلائی کے لئے اپنی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں ۔ یہاں تک کہ ہندوستان میں ان ا ثردیکھا جارہاہے ۔ ہندوستان نے اس سال عالمی اختراعی اشاریئے میں چالیسواں مقام حاصل کرلیاہے ۔ 2015میں ہم 81ویں پوزیشن پرتھے ۔ ہندوستان میں یونیکورن اسٹارٹ اپس کی تعداد 2021کے بعد سے دوگناہوگئی ہے۔ اب ہم دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ  مرکز ہیں ۔ ہمارے پاس 81ہزارسے زیادہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس ہیں ۔ ایسی سینکڑوں بین الاقوامی کمپنیاں ہیں جو کہ ہندوستان میں تحقیق وترقی کے مراکز ہیں ۔ یہ ہندوستان کی ذہانت کے پول کی وجہ سے ہیں ۔

دوستو،

تکنیکی رسائی میں اضافہ کرکے ہندوستانی نوجوانوں کو بااختیاربنایاجارہاہے ۔ ملک میں  موبائل اور ڈیٹاانقلاب  رونما ہورہاہے ۔  گذشتہ 8سال میں براڈبینڈ کنکشن میں زبردست اضافہ ہواہے اوریہ 60ملین سے بڑھ کر 810ملین تک پہنچ گیاہے ۔ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی 150ملین سے بڑھ 750ملین ہوگئی ہے ۔ شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ زیادہ  ہوارہاہے ۔ ایک نئی آبادی کو انفارمیشن  سپرہائی وے سے جوڑاجارہاہے ۔

دوستو،

ایک طویل مدت کے لئے ٹکنالوجی کو ایک مخصوص شعبے کے طورپر دیکھا گیاہے ۔ کہاجاتاہے کہ یہ صرف اعلیٰ اورطاقتور کے لئے ہوگی ۔ لیکن ہندوستان نے ثابت کردیاہے کہ ٹکنالوجی کو کس طرح جمہوری بنایاجائے ۔ ہندوستان نے بھی یہ دکھادیاہے کہ کس طرح ٹیک کو انسانی ٹچ دیاجائے ۔ ہندوستان میں ٹکنالوجی مساوات اور تفویض اختیارات کی ایک قوت ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی صحت انشورنس اسکیم آیوش مان بھارت تقریبا 200ملین کنبوں کو ایک محفوظ نیٹ فراہم کرتاہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ تقریبا600ملین لوگ ! یہ پروگرام ایک ٹیک پلیٹ فارم کی بنیاد پر چلتاہے ۔ ہندوستان  نے دنیا کی سب سے بڑی کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم چلائی ۔ یہ ٹیک پرمبنی پلیٹ فارم کے ذریعہ چلائی گئی جسے کوون  کے نام سے جاناجاتاہے ۔ آیئے ہم صحت کے سیکٹرسے تعلیم کی طرف چلیں ۔

ہندوستان کے پاس اوپن کورسز کاایک سب سے بڑا آن لائن ذخیرہ ہے ۔ مختلف موضوعات پر ہزاروں کورسیز دستیاب ہیں ۔ دس ملین سے زیادہ کامیاب سرٹیفیکشن ہوتے ہیں ۔ یہ سب آن لائن اورمفت ہوتے ہیں ۔ ہمارا ڈیٹا  محصولات دنیا میں سب سے کم ہے ۔ کووڈ 19کے دوران کم ڈیٹالاگت کی وجہ سے آن لائن کلاسوں میں شرکت کے لئے غریب طلباء کو کافی مدد ملی ہے ۔ اس کے  بغیر ان طلباء کے  دوقیمتی سال  ضائع ہوجاتے ۔

دوستو،

ہندوستان غربت کے خلاف جنگ میں ٹکنالوجی کو ایک ہتھیارکے طورپر استعمال کررہاہے ۔ سوامتوااسکیم کے تحت ہم دیہی علاقو ں میں زمین کی پیمائش کے لئے ڈرونز استعمال کررہے ہیں ۔ اس کے بعد پراپرٹی کارڈز لوگوں کو دیئے گئے ہیں ۔ اس سے زمین کے تنازعات کم ہوئے ہیں ۔ اس نے مالی خدمات اور قرض تک غریبوں کی رسائی میں مدد کی ہے ۔ کووڈ 19کے دوران بہت سے ممالک اس مسئلہ کے ساتھ جوجھ رہے تھے ۔ وہ جانتے تھے کہ لوگوں کومدد کی ضرورت ہے ۔ وہ یہ بھی جانتے تھے کہ فائدے کی منتقلی سے مدد ملے گی لیکن  ان کے پاس عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ نہیں تھا۔ لیکن ہندوستان نے ثابت کردیاکہ کس ٹکنالوجی اچھائی کے لئے ایک قوت ثابت ہوسکتی ہے۔ہماری جن دھن آدھارموئل ٹرینٹی نے ہمیں براہ راست منتقلی کے فائدے  کا اختیاردیاہے ۔ فوائد  براہ راست  تصدیق شدہ اور مصدقہ مستفدین کوپہنچے ہیں ۔ اربوں روپے غریبوں کے بینک کھاتے میں پہنچے ہیں۔کووڈ 19کے دوران ہرکوئی چھوٹے کاروبارکولے کرفکرمندتھا۔ ہم نے ان کی مدد کی لیکن ہم نے ایک قدم آگے بڑھایا۔ ہم نے کاروبار دوبارشروع کرنے کے لئے ورکنگ پونجی تک رسائی میں خوانچہ فروشوں کی مددکی ۔ ان لوگوں کو  جنھوں نے ڈجیٹل پیمنٹ استعمال کرنا شروع کردیا ہے  ، ترغیبات دی گئی ہیں ۔ اس سے ان کے لئے اب ڈجیٹل لین دین  طرززندگی کا ایک حصہ بن گئی ہے ۔

دوستو،

کیاآپ نے سنا ہے کہ ایک حکومت کامیابی سے ای-کامرس پلیٹ فارم چلارہی ہے ؟تاہم یہ ہندوستان میں ہواہے ۔ ہمارے پاس گورنمنٹ ۔ای مارکیٹ پلیس ہے جسے ہم جی ای ایم کے نام سے بھی پکارتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں چھوٹے تاجر اورکاروباری افراد حکومت کی ضرورتوں کوپوراکرتے ہیں ۔ ٹکنالوجی نے چھوٹے کاروباریوں  کی اس لحاظ سے بھی مدد کی ہے کہ وہ ایک بڑا گاہک تلاش کریں ۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے بدعنوانی کی گنجائش کو بھی کم کردیاہے ۔ اسی طرح ٹکنالوجی نے آن لائن ٹینڈردینے میں مدد کی ہے ۔ اس سے پروجیکٹوں میں تیزی آئی ہے اورشفافیت میں اضافہ ہواہے ۔اس کے ذریعہ پچھلے سال ایک کھرب روپےکی خریداری بھی ہوئی ہے ۔

دوستو،

اختراع  کافی اہم ہے اور جب یہ ارتباط کے ساتھ مل جاتی ہے تو یہ قوت بن جاتی ہے ۔ٹکنالوجی کو اس طرح استعمال کیاجارہاہے جس سے کہ ہم الگ تھلگ ہونے سے بچ سکیں اورتال میل کو بڑھاسکیں ، ساتھ ہی ساتھ خدمت کو یقینی بناسکیں ۔ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پرکوئی بھی الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ مثال کے طورپر ہم پی ایم گتی شکتی ، نیشنل ماسٹرپلان کو لیتے ہیں ۔ ہندوستان اگلے کچھ سالوں میں بنیادی ڈھانچے میں 100کھرب سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا ۔ کسی بھی انفراپروجیکٹ میں شراکت داروں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ روایتی طورپرہندوستان میں اکثربڑے پروجیکٹس تاخیرکا شکارہوجاتے ہیں ۔ زیادہ اخراجات اور زیادہ اوقات کی وجہ سے تاخیرہوتی ہے ۔ جو کہ عام بات ہے ۔لیکن اب ہمارے پاس گتی شکتی مشترکہ پلیٹ فارم ہے ۔ مرکزی حکو مت، ریاستی سرکاریں ، ضلع انتظامیہ ، مختلف محکمے آپس میں تال میل کرسکتے ہیں ۔ ہرکوئی یہ جان سکتاہے کہ کوئی دوسرا کیاکررہاہے ۔ پروجیکٹوں ، زمین کے استعمال اور اداروں سے متعلق معلومات ایک واحد مقام پردستیاب ہیں لہذا ہرفریق اسی ڈیٹاکو دیکھ سکتاہے ۔ اس سے تال میل میں بہتری آئےگی اور مسائل کے رونما ہونے سے  پہلے انھیں حل کیاجاسکے گا۔ اس نے منظوریوں اور کلیئرنسز کو بھی تیز کیاہے ۔

دوستو،

ہندوستان میں اب لال فیتہ شاہی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ یہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک بہترمقام ہے ، جن کا زبردست  خیرمقدم ہے ۔ چاہے یہ ایف ڈی آئی اصلاحات ہو ں یا ڈرون ضابطوں کی نرمی ہوں ، یاسیمی کنڈکٹرسیکٹرمیں اقدامات ہوں یا مختلف سیکٹروں میں پیداوارسے منسلک ترغیباتی اسکیمیں ہوں یا کاروبارکرنےمیں آسانی میں اضافہ ہو۔

دوستو،

ہندوستان میں اشتراک اورساتھ ساتھ چلنے کے بہت سے شاندار عوام ہیں ۔ آپ کی سرمایہ کاری اورہماری اختراع یاجدت طرازی  کمال کرسکتے ہیں ۔ آپ اعتماد اورہماری تکنیکی صلاحیت  نتائج عکس کرسکتے ہیں ۔ میں آپ سبھی کو اس بات کی دعوت دیتاہوں کہ آپ ہمارے ساتھ مل کرکام کریں کیونکہ ہم دنیا کے مسائل کو حل کرنے میں اس کی قیادت کررہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ بینگلورٹیک سربراہ کانفرنس میں آپ کے مذاکرات سود مند اوردلچسپ ثابت ہوں گے میں آپ سبھی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔

***********

 

(ش ح ۔  ح ا ۔ ع آ)

U -12580


(Release ID: 1876376) Visitor Counter : 155