وزارت اطلاعات ونشریات
کابینہ نے ’’ہندوستان میں سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کو اپ لنک اور ڈاؤن لنک کرنے کے رہنما خطوط-2022‘‘ کو منظوری دی
Posted On:
09 NOV 2022 3:36PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ جامع رہنما خطوط ہندوستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں/ایل ایل پیز کو، ہندوستانی نیوز ایجنسیوں کے ذریعے اپ لنکنگ اور لائیو ایونٹ کی عارضی اپ لنکنگ کے ذریعے،ٹی وی چینلز کو اپ لنک کرنے اور ڈاؤن لنک کرنے، ٹیلی پورٹ/ٹیلی پورٹ ہبز کے قیام، ڈیجیٹل سیٹلائٹ نیوز گیدرنگ (ڈی ایس این جی)/ سیٹلائٹ نیوز گیدرنگ (ایس این جی)/ الیکٹرانک نیوز گیدرنگ (ای این جی) نظاموں کے استعمال کی اجازت دینے میں آسانی پیدا کرے گا۔
- نئے رہنما خطوط ٹیلی ویژن چینلز کے لیے تعمیل کو آسان بناتے ہیں۔
- واقعات کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
- ہندوستانی ٹیلی پورٹ غیر ملکی چینلز کو اپ لنک کر سکتے ہیں۔
- قومی/عوامی مفاد میں مواد نشر کرنے کی ذمہ داری۔
نظر ثانی شدہ رہنما خطوط سے حاصل ہونے والے اہم فوائد درج ذیل ہیں:
- اجازت ہولڈر کے لیے تعمیل میں آسانی
اے۔ تقریبات کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے لیے اجازت طلب کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ براہ راست نشر ہونے والے واقعات کی صرف پیشگی رجسٹریشن ضروری ہوگی۔
بی۔ اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن (ایس ڈی) سے ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) یا اس کے برعکس زبان کی تبدیلی یا ٹرانسمیشن کے موڈ کو تبدیل کرنے کے لیے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف پیشگی اطلاع کی ضرورت ہوگی.
سی۔ ہنگامی صورت حال میں، صرف دو ڈائریکٹرز/ پارٹنرز والی کمپنی/ ایل ایل پی کے لیے، ایک ڈائریکٹر/ پارٹنر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس طرح کی تقرری کے بعد سیکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ،جو کہ کاروباری فیصلہ سازی کے قابل بنانے کے لیے ہوگا؛
ڈی۔ ایک کمپنی/ایل ایل پی ڈی ایس این جی کے علاوہ خبریں جمع کرنے کے آلات استعمال کر سکتی ہے، جیسے آپٹک فائبر، بیگ بیک، موبائل، وغیرہ جس کے لیے علیحدہ اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔
- کاروبار کرنے میں آسانی
اے۔ اجازت کی غرض سے گرانٹ کے لیے مخصوص ٹائم لائنز تجویز کی گئی ہیں۔
بی۔ محدود ذمہ داری شراکت داری (ایل ایل پی) ادارے بھی اجازت لے سکتے ہیں۔
سی۔ ایل ایل پیز/کمپنیوں کو ہندوستانی ٹیلی پورٹ سے غیر ملکی چینلز کو اپ لنک کرنے کی اجازت ہوگی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ہندوستان دوسرے ممالک کے لیے ٹیلی پورٹ کا مرکز بن جائے گا۔
ڈی۔ ایک نیوز ایجنسی، فی الحال ایک سال کے مقابلے میں ہے، 5 سال کی مدت کے لیے اجازت حاصل کر سکتی ہے ۔
ای۔ ایک چینل کو ایک سے زیادہ ٹیلی پورٹ/ سیٹلائٹ کی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے اپ لنک کیا جا سکتا ہے جبکہ اس وقت یہ صرف ایک ٹیلی پورٹ/ سیٹلائٹ کے لیے ہے؛
ایف۔ اس نے کمپنیوں کے قانون/ محدود ذمہ داری کے قانون کے تحت ٹی وی چینل/ٹیلی پورٹ کی کمپنی/ایل ایل پی کو منتقلی کی اجازت دینے کے امکانات کو وسیع کر دیا ہے۔
- سادگی اور معقولیت
اے۔ رہنما خطوط کے ایک جامع سیٹ نے دو الگ الگ رہنما خطوط کی جگہ لے لی ہے۔
بی۔ نقل اور عام پیرامیٹرز سے بچنے کے لیے رہنما خطوط کی ساخت کو منظم کیا گیا ہے۔
سی۔ جرمانے کی شقوں کو معقول بنایا گیا ہے اور مختلف قسم کی خلاف ورزیوں کے لیے الگ الگ نوعیت کے جرمانے تجویز کیے گئے ہیں جوکہ فی الحال کےیکساں جرمانے کے برخلاف ہے۔
- دیگر جھلکیاں
اے۔ کسی چینل کو اپ لنک اور ڈاؤن لنک کرنے کی اجازت رکھنے والی کمپنیاں/ایل ایل پیز قومی اہمیت اور سماجی مطابقت کے موضوعات پر ایک دن میں کم از کم 30 منٹ کے لیے عوامی خدمت کی نشریات (سوائے اس کے جہاں ممکن نہ ہو) شروع کر سکتی ہیں۔
بی۔ سی بینڈ کے علاوہ فریکوئنسی بینڈ میں اپ لنک کرنے والے ٹی وی چینلز کو لازمی طور پر اپنے سگنلز کو انکرپٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
سی۔ رہنما خطوط کے مطابق ،تجدید کے وقت، اجازت رکھنے والی کمپنیوں/ایل ایل پیز کے لیے خالص مالیت کی ضرورت۔
ڈی۔ واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹس کی گنجأش۔
تفصیلی رہنما خطوط کے لیے یہاں کلک کریں۔
*****
U.No.12353
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1874831)
Visitor Counter : 374
Read this release in:
Marathi
,
Telugu
,
Manipuri
,
Assamese
,
Kannada
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam