وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اتر پردیش کے ایودھیا میں بھگوان شری رام کے پرتیک سوروپ کا راجیہ ابھیشیک کیا
’’آزادی کا امرت کال میں بھگوان شری رام جیسا عزم ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا‘‘
’’سب کا ساتھ سب کا وکاس کی تحریک اور سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے اصول بھگوان رام کے الفاظ اور خیالات میں مل سکتے ہیں‘‘
’’رام کبھی کسی کو پیچھےنہیں چھوڑتے، رام کبھی اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹتے‘‘
’’اصل آئین کے بنیادی حقوق کے صفحہ پر شری رام کی تصویر فرائض کی ابدی ثقافتی فہم کی نشاندہی کرتی ہے‘‘
’’گزشتہ آٹھ سالوں میں، ملک نے احساس کمتری کی بیڑیاں توڑ دی ہیں اور ہندوستان کے عقیدے کے مراکز کی ترقی کے ایک جامع نظریہ کی پیروی کی ہے‘‘
’’ایودھیا ہندوستان کے عظیم ثقافتی ورثے کا عکس ہے‘‘
’’ایودھیا کی شناخت ایک فرض شناس شہر کے طور پر تیار ہونی چاہیے‘‘
Posted On:
23 OCT 2022 7:41PM by PIB Delhi
دیوالی کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ایودھیا میں بھگوان شری رام کے پرتیک سوروپ کا راجیہ ابھیشیک کیا۔ وزیر اعظم نے سریو ندی کے نیا گھاٹ پر آرتی کا معائنہ بھی کیا۔ پنڈال پر پہنچ کر وزیر اعظم نے سنتوں سے ملاقات اور بات چیت بھی کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شری رام للا کے درشن اور راجیہ ابھیشیک کی خوش قسمتی صرف بھگوان شری رام کے آشیرواد سے ہی ممکن ہے۔ بھگوان رام کا ابھیشیک ہم میں ان کے اقدار اور نظریات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ ان کے ابھیشیک کے ساتھ، بھگوان شری رام کا دکھایا ہوا راستہ اور بھی واضح ہو جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ایودھیا جی کے ہر ذرے میں ہمیں ان کا فلسفہ نظر آتا ہے‘‘۔ جناب مودی نے مزید کہا، ’’یہ فلسفہ ایودھیا کے رام لیلا، سریو آرتی، دیپ اتسو اور رامائن پر تحقیق اور مطالعہ کے ذریعہ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دیوالی ایسے وقت میں آئی ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر چکا ہے اور ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ اس آزادی کے امرت کال میں بھگوان شری رام جیسا عزم ہے جو ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کی تحریک اور سب کا وشواس اور سب کا پرایاس کے اصول بھگوان رام کے الفاظ اور خیالات میں، ان کی حکمرانی اور ان کی انتظامیہ میں مل سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ہر ہندوستانی کے لئے،بھگوان شری رام کے اصول ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی خواہشات ہیں۔ یہ ایک مینارہ کی مانند ہے جو مشکل ترین اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تحریک فراہم کرتا ہے۔‘‘
اس سال لال قلعہ سے ’پنچ پران‘ کے بارے میں اپنی نصیحت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ’’پنچ پران کی توانائی شہریوں کی فرض شناسی کے عنصر سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج، مقدس شہر ایودھیا میں، اس مبارک موقع پر، ہمیں اپنے آپ کو اپنے عزم کے لیے وقف کرنا ہوگا اور بھگوان رام سے سیکھنا ہوگا۔‘‘ ’’مریادا پروشوتم‘‘ کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’مریادا‘‘ ہمیں سجاوٹ سکھاتی ہے اور عزت دینا بھی سکھاتی ہے اور جس جذبے پر ’’مریادا‘‘ اصرار کرتی ہے وہ کرتویہ یعنی فرض ہے ۔ بھگوان رام کو فرائض کا زندہ مجسم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تمام کرداروں میں شری رام نے ہمیشہ اپنے فرائض کو اولین ترجیح دی۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی’’رام کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتے، رام اپنے فرائض سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ اس طرح رام اس ہندوستانی تصور کی نمائندگی کرتے ہیں جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے حقوق ہمارے فرائض کے ذریعہ خود بخود حاصل ہو جاتے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان کے آئین کی اصل کاپی میں بھگوان رام، ماں سیتا اور لکشمن کی تصویر ہے۔ آئین کاو ہی صفحہ بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف، آئین بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، وہیں بھگوان شری رام کی شکل میں فرائض کی ایک ابدی ثقافتی فہم بھی ہے۔
ہماری وراثت پر فخر اور غلامانہ ذہنیت کو ختم کرنے کے حوالے سے ’پنچ پران‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ شری رام نے ماں اور مادر وطن کو جنت سے بھی اوپر رکھ کر اس راستے پر ہماری رہنمائی کی۔ رام مندر، کاشی وشوناتھ، کیدارناتھ اور مہاکال لوک کی مثالیں پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے عبادت گاہوں کو از سر نو زندہ کیا ہے جو ہندوستان کے فخر کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اس وقت کو یاد کیا جب لوگ بھگوان شری رام کے وجود پر سوال اٹھاتے تھے اور اس کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتے تھے۔ "ہم نے احساس کمتری کو توڑا ہے اور پچھلے آٹھ سالوں میں ہندوستان کی یاتراؤں کی ترقی کا ایک جامع نظریہ پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ایودھیا میں ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ سڑکوں کی ترقی سے لے کر گھاٹوں اور چوراہوں کی خوبصورتی سے لے کر نئے ریلوے اسٹیشن اور عالمی معیار کے ہوائی اڈے جیسے بنیادی ڈھانچے کی بہتری تک، وزیر اعظم نے کہا کہ پورے خطے کو بڑھتے ہوئے رابطے اور بین الاقوامی سیاحت سے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رامائن سرکٹ کی ترقی کے لیے کام جاری ہے۔
وزیر اعظم نے ثقافتی تجدید کے سماجی اور بین الاقوامی جہتوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ شرنگور پور دھام میں نشاد راج پارک تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں بھگوان شری رام اور نشاد راج کی 51 فٹ اونچی کانسے کی مورتی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجسمہ رامائن کے ہمہ گیریت کے پیغام کا پرچار کرے گا جو ہمیں مساوات اور ہم آہنگی کے عزم سے جوڑتا ہے۔ ایودھیا میں ’کوئن ہیو میموریل پارک‘ کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پارک ہندوستان اور جنوبی کوریا کے بین الاقوامی تعلقات کو تقویت دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب روحانی سیاحت کی بات آتی ہے تو رامائن ایکسپریس ٹرین صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’وہ چاردھام پروجیکٹ ہو، بودھ سرکٹ ہو یا پرساد اسکیم کے تحت ترقیاتی منصوبے ہوں، یہ ثقافتی تجدید نئے ہندوستان کی ہمہ گیر ترقی کاآغاز ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایودھیا ہندوستان کے عظیم ثقافتی ورثے کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام ایودھیا کے شہزادے ہونے کے باوجود ان کی عبادت پورے ملک سے منسوب ہے۔ ان کی ترغیب، ان کی تپسیا، ان کا راستہ، ہر ہم وطن کے لیے ہے۔ بھگوان رام کے نظریات پر عمل کرنا ہم سب ہندوستانیوں کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے نظریات کو مسلسل جینا ہے، اور انہیں زندگی میں نافذ کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے ایودھیا کے لوگوں کو اس مقدس شہر میں ہر ایک کا خیرمقدم کرنے اور اسے صاف ستھرا رکھنے کے ان کے دوہرے فرائض کے بارے میں یاد دلاتے ہوئےاپنے خطاب کا اختتام کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام میں کہا کہ ایودھیا کی شناخت ایک 'کرتویہ نگری' کے شہر کے طور پر تیار ہونی چاہیے۔
قبل ازیں، وزیر اعظم نے بھگوان شری رام للا وراجمان کادرشن اور پوجا کی اور شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر علاقے کا معائنہ کیا۔
اتر پردیش کےوزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ، اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور مہنت نرتیہ گوپال داس جی مہاراج بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پی آئی بی آرکائیوز سے - رام جنم بھومی، ایودھیا میں 5 اگست، 2020 کو رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
11779
(Release ID: 1870570)
Visitor Counter : 165
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam