وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے دھنتیرس کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی


روایتی ادویات اور یوگا کے شعبے میں کام کرنے والوں کی کوششوں کو سراہا

گلوبل آیوش سربراہ کانفرنس میں اپنی حالیہ تقریر شیئر کی

Posted On: 22 OCT 2022 7:21PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دھنتیرس کے مبارک موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صحت اور تندرستی کے ساتھ دھنتیرس کے قریبی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت کی روایتی دواؤں اور یوگا کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کا اعتراف کیا اور ان شعبوں میں کام کرنے والوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے گلوبل آیوش سربراہ کانفرنس میں اپنی حالیہ تقریر بھی شیئر کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’دھنتیرس کے مبارک موقع پر مبارکباد۔ ہماری قوم کے لوگوں کو اچھی صحت اور خوشحالی ملے۔ ہمارے معاشرے میں دولت پیدا کرنے کا جذبہ پروان چڑھتا رہے۔‘‘

’’دھنتیرس کا صحت اور تندرستی کے ساتھ بھی گہرا تعلق ہے۔ حالیہ برسوں میں بھارت کی روایتی ادویات اور یوگا نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ میں ان شعبوں میں کام کرنے والوں کی ستائش کرتا ہوں۔ حالیہ گلوبل آیوش سربراہ کانفرنس میں اپنی تقریر شیئر کر رہا ہوں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 11750



(Release ID: 1870321) Visitor Counter : 120