نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بنگلہ دیش نوجوان وفد کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
20 OCT 2022 9:02AM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور کا محکمہ 12 سے 19 اکتوبر 2022کے درمیان ہندستان میں بنگلہ دیش کے نوجوانوں پر مشتمل ایک 100 رکنی وفد کی میزبانی کررہا ہے۔ دورے کے آخری دن نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نئی دہلی میں آج بنگلہ دیش کے نوجوان وفد کے اعزاز میں ایک اعشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب نشت پرمانک بھی موجود تھے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے بنگلہ دیشی وفد کے ساتھ بات چیت انتہائی خوشگوار رہی اور بنگلہ دیشی وفد نے اس پروگرام کی ستائش کی۔ وفد نے بنگلہ دیش کی مختلف ثقافتی کارکردگی کو بھی نمایاں کیا۔ بھارتی فنکاروں نے بھی شام میں تقریب کے دوران اپنی کارکردگی اور فن کا مظاہرہ کیا۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہندستان میں ایک ہفتے کے بنگلہ دیشی وفد کے قیام کے بارے میں ان سے ان کے تجربات بھی معلوم کئے۔ اس دورے سے دونو ملکوں کے درمیان نظریات ، ثقافت ، سیاسی اور معاشی تعلقات کے تبادلہ کا بھی موقع ملا اورعلاقائی تعاون اور عالمی امن میں اضافہ کرنے میں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے پر بھی بات ہوئی۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے کافی پرانے ثقافتی ،معاشی اور سیاسی رشتےرہے ہیں۔ ہندستان کی ایک بڑی آبادی وہی زبان بولتی ہے جو بنگلہ دیش میں عام طور پربولی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں کےوفد نے ایک دوسرے کے ساتھ اہم سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے کہا کہ ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ گہرے اور پرانے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمارے ایک دوسرے سے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں جسےہم ایک دوسرے سے مشترک کرتے ہیں۔
پروگرام کے حصے کےطور پر بنگلہ دیش کےنوجوان وفد نے 14 اکتوبر 2022 کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کی ۔ وفد نے آگرہ میں تاج محل ، بنگلورو میں منجمنٹ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ اور میسور میں انفوسیس جیسے مختلف ثقافتی ، تعلیمی اور صنعتی مقامات کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہو ں نے صنعتی سربراہوں اور تعلیم کے ماہرین کے ساتھ گفتگو کی۔ اس گروپ میں طلبا نوجوان صحافی، صنعت کار ، سماجی ورکر اور ڈاکٹر شامل ہیں۔ اس پروگرام سے خیر سگالی کے جذبے کو تقویت ملے گی اور پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو ایک مثبت شکل دینے میں مدد ملےگی۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے نوجوانوں کے امور کا محکمہ نوجوانوں کے مختلف امور سےمتعلق دیگر ملکوں اور مختلف بین الاقوامی ایجنسیوں اور تنطیموں کے اشتراک سےنوجوانوں میں ایک بین الاقوامی تناظر پیدا کرنے کا خواہش مند ہے۔ امن اور مفاہمت کو فروغ دینےمیں نوجوانوں کو شامل کرتے ہوئے محکمے نےایک موثر وسیلے کے طور پر نوجوانوں کے وفود کے ایک بین الاقوامی تبادلےکا بھی تصور کیا۔ دوست ملکوں کے ساتھ نوجوانوں کے وفد کے تبادلے کو ایک باہمی بنیاد کے طو رپر لیا گیا ہے۔ تاکہ مختلف ملکوں کے نوجوانوں کے مابین نظریات، اقدار اور ثقافت کے تبادلہ کو فروغ دیا جاسکے۔ اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی مفاہمت کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ محکمہ 2006 سے چین اور کوریا کے ساتھ بھی نوجوانوں کے وفود کا مستقل تبادلہ کرتا رہا ہے۔
2012 میں ڈھاکہ میں ہندستان کے ہائی کمیشن نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت سے درخواست کی تھی کہ وہ بنگلہ دیش کے ایک 100 رکنی وفد کو ہندستان آنے کی دعوت دےاور ان کے دورے کا اہتمام کرے تاکہ پہلی بار 6سے 12 اکتوبر 2012 میں بنگلہ دیشی وفد کو تاریخٰ، تعلیمی، تکنیکی اور صنعتی مفادات کے مقامات کو دکھایا جاسکے۔ اس کے بعد پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے ایک سو رکنی نوجوان وفد نے 6 سے 13 اکتوبر 2012 کے دوران ہندستان کا دورہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کےموجودہ وفد کا یہ آٹھواں دورہ ہے۔
***********
ش ح۔ ح ا - ج
Uno-11622
(Release ID: 1869421)
Visitor Counter : 207