وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے گجرات کے جوناگڑھ شہر میں تقریباً 3580 کروڑ روپے کے لاگت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا


’’ڈبل انجن کی سرکار نے ترقیاتی کاموں میں دگنی رفتار پیدا کی ‘‘

کسان کریڈٹ کارڈ کی وجہ سے زندگی کافی آسان ہو گئی خاص طور پر ہمارے مویشی پروری کارکنوں اور ماہی پرور برداری کے لیے

حکومت چھوٹے کاروبار کے ہر مرحلے میں نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے

بڑھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے سے سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہو رہا ہے

کچھ سیاسی پارٹیوں نےاپنےسیاسی نظریات کے لیےگجرات کا استحصال کیا ہے

ہم ایک بھارت شریشٹھ بھارت اور سردار پٹیل کے خوابوں کے جذبے کو پھیکا نہیں پڑنے دیں گے

Posted On: 19 OCT 2022 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19اکتوبر، 2022/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے جوناگڑھ میں تقریباً 3580 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ جوناگڑھ کے ان پروجیکٹوں میں ساحلی شاہراہوں کی بہتری کے ساتھ گمشدہ رابطوں کی تعمیر، دو واٹر سپلائی پروجیکٹس اور زرعی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک گودام کی تعمیر شامل ہے۔ وزیراعظم نے شری کرشن رخشمنی مندر، مادھو پور اور سیوریج اور پانی کی سپلائی کے پروجیکٹوں اور پوربندر ماہی پروری، ہاربر میں صفائی ستھرائی اور اس کی دیکھ بھال کے کام کا بھی آغاز کیا ۔ گیر سومناتھ میں وزیر اعظم نے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں مدھواڑ میں ایک ماہی گیری بندرگاہ کی ترقی بھی شامل ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ دیوالی اور دھنتیرس جلدی ہی آرہے ہیں اور جوناگڑھ کے لوگوں کے لیے نئے سال کی تقریبات کی تیاریاں پہلے ہی سے جاری ہیں۔ اس موقع پر موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے لوگوں کی آشرواد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے ایسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور وقف کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جو پہلے وقتوں میں ریاست کے بجٹ سے زیادہ مالیت کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب گجرات کے عوام کی مہربانیوں کی وجہ سے ہے۔

وزیر اعظم نے جوناگڑھ، گیر سومناتھ اور پوربندر پر مشتمل علاقے کو گجرات کا سیاحتی دارالحکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ان سے روزگار اور خود روزگاری کے وسیع موقعے پیدا ہوں گے۔ ’’آج میرا سینہ فخر سے پھول گیا ہے‘‘، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا اور اس کا سہرا گجرات کے لوگوں اور ان کے احسانات کو دیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکز میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے گجرات سے جانے کے بعد یہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی ٹیم تھی جس نے انہی اقدار اور روایات کے ساتھ گجرات کی دیکھ بھال کی۔ ’’آج گجرات تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے‘‘۔

انہوں نے خشک سالی اور خطے سے نقل مکانی کے مشکل وقت کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرت بھی ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جو لگن اور صداقت کے ساتھ کام کرتے ہیں کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں میں موسمیاتی مشکلات میں بھی کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "ایک طرف لوگوں کا آشیرواد اور دوسری طرف قدرت کی مدد کے ساتھ، لوگوں کی خدمت میں اپنی زندگی گزارنا خوشی کی بات ہے"۔ وزیر اعظم نے اشارہ دیا کہ ماں نرمدا ایک دور دراز کا یاترا کا مقام تھا، لوگوں کی محنت سے ماں نرمدا اپنا آشیرواد دینے سوراشٹر کے گؤوں میں پہنچی ہیں۔ وزیر اعظم نے پوری لگن کے ساتھ قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے جوناگڑھ کے کسانوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گجرات میں اگائے جانے والے کیسر آم کا ذائقہ دنیا کے ہر حصے میں پہنچ رہا ہے۔

بھارت کے وسیع ساحلی علاقوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اشارہ دیا  کی کہ بھارت کی ساحلی پٹی کا ایک بڑا حصہ گجرات سے تعلق رکھتا ہے۔ ماضی کی حکومتوں کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے سمندروں کو ایک بوجھ اور اس کی تازہ ہوا کو  زہر کی طرح سمجھا، جناب مودی نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے۔ "وہی سمندر جنہیں مصیبت سمجھا جاتا تھا اب ہماری کوششوں کے فائدے حاصل کر رہے ہیں۔" وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کچھ کا رن جو مشکلات سے دوچار تھا اب گجرات کی ترقی کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ریمارکس دیے کہ انہوں نے 25 سال قبل گجرات کی ترقی کا جو عزم کیا تھا وہ اب پورا ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ بطور وزیر اعلیٰ، انہوں نے ماہی گیر برادری کے لیے بہبود، سیکورٹی، سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے لیے ساگر کھیڑو اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ ان کوششوں کی وجہ سے ریاست سے مچھلی کی برآمد میں سات گنا اضافہ ہوا۔ انہیں اپنے وزیر اعلیٰ کے دنوں میں ایک جاپانی وفد کے ساتھ ایک واقعہ یاد آیا جب وفد کے ارکان نے ماہی گیری کے اقدامات پر پریزنٹیشن روکنے کو کہا، کیونکہ وہ اسکرین پر مشہور سرمئی مچھلی کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور چکھنے کے لیے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ سرمئی مچھلی اب جاپانی مارکیٹ میں مشہور ہے اور ہر سال خاطر خواہ برآمد کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا "ڈبل انجن والی حکومت نے ترقیاتی کاموں میں دگنی رفتار پیدا کی ہے" ۔ آج ہی ماہی گیری کی تین بندرگاہوں پر کام شروع ہوا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پہلی بار کسانوں، مویشی پروروں اور ساگر کھیڈو ماہی گیروں کو کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کی خدمات سے منسلک کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے  بینک سے قرض حاصل کرنے کے عمل  آسان ہو گیا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا، "اس کے نتیجے میں، 3.5 کروڑ مستفیدین ان خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔" وزیر اعظم نے بتایا کہ اس اسکیم سے  معاشرے کے غریب اور ضرورت مندوں افراد اپنے اور اپنے خاندان کا بہتر مستقبل بنانے کے لیے بااختیار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مستفیدین کا سود معاف کر دیا جائے گا جنہوں نے اپنے قرضوں کی بروقت ادائیگی کی۔ وزیر اعظم نے کہا "کسان کریڈٹ کارڈ کی وجہ سے زندگی کو بہت آسان ہو گئی ہے خاص طور پر ہمارے مویشی پروروں اور اور ماہی گیر برادری کے لیے"۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ "گزشتہ دو دہائیوں میں"، سمندری بندرگاہوں کی زبردست ترقی سے گجرات کے لیے خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس ترقی کی وجہ سے  گجرات کے لیے نئے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ساگر مالا اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے نہ صرف سمندری بندرگاہوں کو ترقی دے کر بلکہ بندرگاہوں کی قیادت والی ترقی حاصل کر کے بھارت کے ساحلی علاقوں پر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ "گجرات میں اس کی بنیاد پر بہت سے نئے پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔" وزیراعظم نے مزید کہا کہ "جونا گڑھ کے علاوہ، نئی ساحلی شاہراہ پوربندر، جام نگر، دیو بھومی دوارکا، موربی سے وسطی اور جنوبی گجرات کے کئی اضلاع سے گزرے گی۔ جس سے گجرات کی پوری ساحلی پٹی کا رابطہ مضبوط ہو گا۔

وزیر اعظم نے ریاست کی ماؤں اور بہنوں کے زبردست کام کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک حفاظتی ڈھال بنتی ہیں۔ گزشتہ 8 سال میں خواتین کے زیر قیادت ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے خواتین کی صحت اور احترام میں اضافہ کرنے کی طرف اشارہ کیا اور اس کا سہرا سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کروڑوں بیت الخلاء کی تعمیر کو دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اجولا یوجنا نہ صرف خواتین کا وقت بچا کر ان کی مدد کر رہی ہے بلکہ ان کی صحت کے ساتھ ساتھ پورے خاندان کی صحت کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے پچھلی حکومتوں کے دور کو جھٹلا دیا جو ایک گاؤں میں پانی کے چند ہینڈ پمپ پہنچانے کے بعد جشن مناتے تھے اور کہا کہ "آج آپ کا بیٹا ہر گھر میں پائپ سے پانی پہنچا رہا ہے۔" پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ حمل کے دوران ماؤں کو ہزاروں قسم کی مدد دی جا رہی ہے، تاکہ وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھا سکیں۔ "ہماری حکومت پی ایم آواس یوجنا کے تحت جو گھر دے رہی ہے ان میں سے زیادہ تر خواتین کے نام پر ہیں"، انہوں نے مزید کہا کہ "آج ہماری حکومت سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے گاؤں گاؤں میں خواتین کی صنعت کاری کو وسیع تر توسیع دے رہی ہے۔ ملک بھر میں 8 کروڑ سے زیادہ بہنیں سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ ہیں، جن میں سے لاکھوں کا تعلق گجرات سے ہے۔ اسی طرح کئی بہنیں مدرا یوجنا کے تحت پہلی بار کاروباری بنی ہیں۔

ملک کے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں سے ہم نے گجرات سمیت ملک بھر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ تعلیم سے لے کر روزگار اور خود روزگاری کے ہر شعبے میں نئے موقعے پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آج حکومت نوجوانوں کی ہر قدم پر کاروباری مدد کر رہی ہے۔ دفاعی سامان کی نمائش 2022 کا ذکر کرتے ہوئے جس کا وزیر اعظم نے پہلے دن  گاندھی نگر میں افتتاح کیا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب گجرات، ٹینک تیار کرے گا۔

وزیر اعظم نے تعلیم کے میدان میں ریاست کی طرف سے کی گئی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال کے دوران ملک میں سینکڑوں یونیورسٹیاں کھلیں۔ گجرات میں اعلیٰ تعلیم کے کئی معیاری ادارے کھلنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کی وجہ سے گجراتی زبان میں نئے موقعے پیدا ہو رہے ہیں۔ اسی طرح ڈیجیٹل ترقی سے بھی گجرات کے نوجوانوں کے لیے نئے موقعے پیدا ہو رہے ہیں۔  ’’ڈیجیٹل انڈیا نے گجرات کے نوجوانوں کو اپنی مختلف صلاحیتوں کو نکھارنے کے نئے موقعے فراہم کیے ہیں، اس سے روزگار کے نئے موقعے پیدا ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی مارکیٹ تک رسائی ہے۔ اور یہ سب کچھ کم قیمت میڈ ان انڈیا موبائل فونز اور سستے ڈیٹا کی سہولیات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔"

وزیر اعظم نے اشارہ دیا کہ بڑھتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ سے سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اب ایک سب سے بڑا روپ وے کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کئی سال کے بعد اس سال اپریل میں کیشود ہوائی اڈے سے دوبارہ پروازیں شروع ہوئی ہیں۔ جب کیشود ایئرپورٹ مزید ترقی یافتہ ہو جائے گا، جب یہ کارگو کی سہولت بن جائے گا، تو یہاں سے ہمارے پھل، سبزیاں، مچھلی اور دیگر مصنوعات بھیجنا آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیشود ہوائی اڈے کی توسیع سے ملک اور دنیا کو یہاں کے ایسے تمام مقامات تک مزید رسائی ملے گی، یہاں کی سیاحت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ملک خلا، سائنس اور کھیل کے میدانوں میں قومی سطح کی کامیابیوں میں سے ایک کے طور پر مطمئن ہے، تاہم، وزیر اعظم نے گجرات اور اس کے لوگوں کی کامیابیوں کو بعض طبقوں کی طرف سے سیاست کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’کچھ سیاسی پارٹیوں نے گجرات کو گالی دینے کو اپنا سیاسی طریقہ بنا لیا ہے‘‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم گجراتیوں یا اس معاملے میں ملک کی کسی بھی ریاست کے لوگوں کی توہین کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ہمیں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے اور سردار پٹیل کے خوابوں کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے تعصب کو امید میں بدلنے اور ترقی کے ذریعے جھوٹ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کا اتحاد اس کی طاقت ہے۔

اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، ارکان پارلیمنٹ جناب راجیش بھائی چوداسما اور جناب رمیش دھڑوک اور گجرات حکومت کے وزراء جناب رشیکیش پٹیل اور جناب دیوا بھائی مالم اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر

وزیراعظم نے مسنگ رابطوں کی تعمیر کے ساتھ ساحلی شاہراہوں کی بہتری کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 13 اضلاع میں 270 کلومیٹر سے زیادہ شاہراہ پر کام کیا ہے ۔

وزیر اعظم دو واٹر سپلائی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور جوناگڑھ میں زرعی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک گودام کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پوربندر میں، وزیر اعظم نے شری کرشن رخشمنی مندر، مادھو پور کی مجموعی ترقی کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور پوربندر ماہی پروری ہاربر میں صفائی ستھرائی اس کی دیکھ بھال کے کام کا بھی آغاز کیا ۔ گیر سومناتھ میں وزیر اعظم نے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں مدھواڑ میں ایک ماہی گیری بندرگاہ کا فروغ بھی  شامل ہے۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

=

U - 11615

 

 



(Release ID: 1869338) Visitor Counter : 124