وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 18 اکتوبر کو لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی سائٹ کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے
این ایم ایچ سی فخر کے ساتھ ہندوستان کےمالامال اور متنوع سمندری ورثے کی نمائش کرے گا
اپنی نوعیت کے ایک منفرد منصوبے، این ایم ایچ سی کو بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا
پروجیکٹ تقریباً 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے
Posted On:
17 OCT 2022 7:25PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 اکتوبر 2022 کو شام 5 بجے کے قریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے لوتھل میں واقع نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے سائٹ کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد اس موقع پر ان کا خطاب ہوگا۔
لوتھل ہڑپہ تہذیب کے نمایاں شہروں میں سے ایک تھا اور یہ قدیم ترین انسانوں کے بنائے ہوئے ڈاکیارڈ کی دریافت کے لیے جانا جاتا ہے۔ لوتھل میں میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس شہر کے تاریخی ورثے اور وراثت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موزوں ہے۔
لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) کو اپنی نوعیت کے ایک منفرد پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ہندوستان کے مالامال اور متنوع سمندری ورثے کو دکھایا جا سکے اور لوتھل کو عالمی سطح کے بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے میں بھی مدد ملے۔ اس منصوبے کے ذریعے سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے سے خطے کی اقتصادی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔
کمپلیکس، جس پر مارچ 2022 میں کام شروع ہوا تھا، تقریباً 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہڑپہ کے فن تعمیر اور طرز زندگی کو دوبارہ پیش کرنے کے لیے لوتھل منی تفریح جیسی کئی جدید اور منفرد خصوصیات ہوں گی۔ان میں چار تھیم پارکس - میموریل تھیم پارک، میری ٹائم اور نیوی تھیم پارک، کلائمیٹ تھیم پارک اور ایڈونچر اینڈ ایموزمنٹ تھیم پارک؛ دنیا کا سب سے اونچا لائٹ ہاؤس میوزیم؛ ہڑپہ دور سے اب تک ہندوستان کے سمندری ورثے کو اجاگر کرنے والی چودہ گیلریاں ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متنوع سمندری ورثے کی نمائش کرنے والا ساحلی ریاستوں کا پویلین وغیرہ شامل ہیں ۔
****
ش ح ۔ م م ۔ م ر
U.No:11521
(Release ID: 1868628)
Visitor Counter : 181
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam