وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے طبی تعلیم مادری زبان میں شروع کیے جانے کی ستائش کی

Posted On: 16 OCT 2022 7:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھوپال میں طبی تعلیم  ہندی میں شروع کیے جانے کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ تاریخی قدم لاکھوں طلبا کو اپنی زبان میں طبی تعلیم حاصل کرنے اور ملک میں مثبت تبدیلی لانے میں بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے طلبا کے لیے مواقع کے متعدد دروازے کھلیں گے۔

وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے ایک ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’طبی تعلیم کے شعبہ میں ہوئی یہ شروعات ملک میں ایک بڑی تبدیلی لانے والی ہے۔  اس سے لاکھوں طلبا جہاں اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرسکیں گے، وہیں ان کے لیے مواقع کے متعدد دروازے بھی کھلیں گے۔‘‘

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14492


(Release ID: 1868343)