وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے لتامنگیشکر کو  ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا

Posted On: 28 SEP 2022 8:54AM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  لتامنگیشکر کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا  ہے ۔

جناب مودی نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ ایودھیا میں ایک چوک کا نام لتا دیدی کے نام پر رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کی عظیم شخصیات میں سے ایک کے لئے صحیح معنوں میں یہ ایک خراج عقیدت ہوگا۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا :

’’ لتا دیدی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتا ہوں۔ ان کے حوالے سے میرے ساتھ بہت سی  یادیں ہیں .... وہ بے شمار ملاقاتیں جن میں انہوں نے بےپناہ محبت کااظہار کیا ، میں آج بہت خوش ہوں کہ ایودھیا میں  ایک چوک کانام ان کے نام پر رکھا جائے گا ۔ ہندوستان کی ایک عظیم ترین شخصیت کو یہ ایک بہترین خراج عقیدت ہے‘‘۔

 

 

*************

ش ح ۔س ب۔ ف ر

U. No.10742


(Release ID: 1862777) Visitor Counter : 130