وزارت اطلاعات ونشریات

آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2020 سے نوازا جائے گا


68 ویں قومی فلم ایوارڈز 30 ستمبر کو منعقد ہوں گے

صدر محترمہ دروپدی مرمو ایوارڈ تقریب کی صدارت کریں گی

Posted On: 27 SEP 2022 1:35PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج سال 2020 کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے جو سرکردہ اداکارہ محترمہ آشا پاریکھ کو دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ نئی دہلی میں قومی فلم ایوارڈ کی تقریب میں دیا جائے گا۔

اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ انتخاب سے متعلق  دادا صاحب پھالکے جیوری نے محترمہ آشا پاریکھ جی کو بھارتی سنیما میں ان کی زندگی بھر کی مثالی خدمات کوتسلیم کرتے ہوئے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘وزیر موصوف نے یہ اعلان بھی کیا کہ 68 ویں قومی فلم ایوارڈز 30 ستمبر 2022 کو منعقد  کئے جائیں گے اور اس کی صدارت صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کریں گی۔

محترمہ آشا پاریکھ ایک مشہور فلمی اداکارہ، ہدایت کار ، پروڈیوسر اور ایک ماہر ہندوستانی کلاسیک کی رقاصہ ہیں۔ بطور ایک چائلڈ ایکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے  انہوں نے دل دے کے دیکھو میں مرکزی ہیروئن کے طور پر اپنے کیریئرکاآغاز کیا اور 95 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے کٹی پتنگ، تیسری منزل، لو ان ٹوکیو، آیا ساون جھوم کے، آن ملو سجنا، میرا گاؤں میرا دیش جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔

محترمہ آشا پاریکھ پدم شری  اعزاز حاصل کرچکی ہیں جو انہیں 1992 میں دیا گیا تھا۔ وہ 1998-2001 تک سنٹرل بورڈ فار فلم سرٹیفیکیشن کی سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی اعلان کیا کہ محترمہ پاریکھ کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ پانچ رکنی جیوری  کے ارکان نے لیا تھا ۔ 52 ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے انتخاب کے لیے جیوری فلمی صنعت کے پانچ ارکان پر مشتمل تھی، ان کے نام ہیں:

  1. محترمہ آشا بھوسلے
  2. محترمہ ہیمامالنی
  3. محترمہ پونم ڈھلو
  4. جناب ٹی ایس ناگابھرانا
  5. جناب اُدت نارائن

 

 

***********

 

ش ح ۔  س ک ۔ م ش

U. No.10712



(Release ID: 1862509) Visitor Counter : 217