وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش میں کراہل کے مقام پر خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کی کانفرنس سے خطاب کیا


وزیراعظم نے ، پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی ہنر مندی کے چار مرکزوں کا افتتاح کیا

’بھارت کی بیٹیاں اور مائیں میرے ’رکشا کووچ‘ ہیں (حفاظتی ڈھال)‘

’’آج کے نئے بھارت میں، خواتین کی طاقت کا جھنڈا پنچایت بھون سے راشٹرپتی بھون تک لہرا رہا ہے‘‘

’’مجھے اعتماد ہے کہ آپ سبھی نامسائد حالات کا سامنا کریں گی اور چیتوں کو کسی  طرح کا نقصان نہیں ہونےدیں گی‘‘

’’خواتین کی طاقت پچھلی صدی  کےبھارت اور اس صدی کے نئے بھارت درمیان فرق ظاہر کرنے والا عنصر ہے‘‘

’’وقت گزرنے کےساتھ ساتھ ، اپنی مدد آپ گروپ ملک کی مدد کرنے والے گروپ بن گئے‘‘

’’حکومت دیہی معیشت میں خاتون چھوٹی کاروباریوں کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے پر لگاتار کام کر رہی ہے‘‘

’’دورے پر آئی ہوئی غیر ملکی شخصیتوں کی کھانوں کی فہرست میں موٹے اناج سے بنائی گئی کوئی نہ کوئی چیز ہمیشہ ہوگی‘‘

’’ملک بھر میں پولیس فورس میں خواتین کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 2 لاکھ سے  زیادہ ہو گئی ہے‘‘

Posted On: 17 SEP 2022 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17ستمبر، 2022/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے شیو پور علاقے میں کراہل کے مقام پر منعقدہ  اپنی مدد آپ گروپ سمیلن میں شرکت کی۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے خاص طور پر کمزور چار قبائلی گروپوں پی وی ٹی جی کے ہنر مندی کے مرکزوں کا بھی افتتاح کیا۔ یہ مراکز پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔  وزیراعظم نے بینک قرضے کی منظوری کے خطوط بھی ایس ایچ جی ارکان کو سونپے اور جل جیون مشن کے تحت کٹس بھی ان کے حوالے کیں۔ تقریباً ایک لاکھ خواتین جو ایس ایچ جی کی ارکان ہیں اس موقعے پر موجود تھیں اور تقریباً 43 لاکھ خواتین ایسی تھیں جن کا تعلق مختلف مرکزوں سے ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر وقت اجازت دے تو وہ اپنی والدہ سے آشرواد لینے کی کوشش کریں۔ آج اگرچہ وہ اپنی والدہ سے ملنے کے لیے نہیں جا سکے، انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کو اس بات پر بہت خوشی ہوگی کہ وہ لاکھوں قبائلی ماؤں سے آشرواد لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹیاں اور مائیں میرے رکشا کووچ (حفاظتی ڈھال) ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وشوکرما جینتی پر اپنی مدد آپ گروپوں کی ایک بڑی کانفرنس اپنے اندر ایک بہت خاص بات ہے ۔ انہوں نے وشوکرما پوجا کے موقعے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے 75 سال بعد بھارت میں چیتوں کےواپس آنے پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یاد کیا  ’’یہاں آنے سے پہلے مجھے کنو نیشنل پارک میں چیتوں کو چھوڑنے کا موقع فراہم ہوا۔‘‘ انہوں نے  درخواست کی اور ان کا استقبال چیتوں کے لیے گرم جوشی کے ساتھ کیا گیا۔ جنہیں انہوں نے ایک معزز مہمان کہا ہے۔ اور جو اعزاز اس جگہ سے ہر ایک کی طرف سے ملا ہے۔ انہوں نے خطے کے عوام سے کہا’’چیتوں کو آپ کےحوالے کیا گیا ہے کیونکہ آپ پر یقین ہے۔ مجھے اعتماد ہے کہ آپ ہر طرح کے منفی حالات کا سامنا کریں گی اور چیتوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہونے دیں گی۔ اسی لیے آج میں ان آٹھ چیتوں کی ذمہ داری آپ کو دینے آیا ہوں۔ ‘‘آج ایس ایچ جی کی طرف سے 10 لاکھ پودے لگاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے بھارت کی  ماحولیاتی تحفظات کی کوششوں کو نئی توانائی  ملے گی۔

بھارت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ خواتین کی طاقت پچھلی صدی کے بھارت اور اس صدی کے نئے بھارت کے درمیان فرق ظاہر کرنے والا عنصر ہے۔ انہوں نےکہا ’’آج کے نئے بھارت میں خواتین کی طاقت کا جھنڈا پنچایت بھون سے لے کر راشٹرپتی بھون تک لہرا رہا ہے۔‘‘ جناب مودی نے یہ بھی کہاکہ حالیہ پنچایت انتخابات میں 17 ہزار خواتین کو پنچایت اداروں میں چنا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی تبدیلی کی نشانی ہے۔

وزیر اعظم نے جدوجہد آزادی اور ملک کی سکیورٹی میں خواتین کےتعاون کو  یاد کیا۔ انہوں نے حالیہ ہر ترنگا مہم  میں خواتین اور  ایس ایچ جی کے رول اور کورونا عرصے کے دوران ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں  نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ گروپ  ، قوم کی مدد کرنے والے گروپ بن گئے ہیں۔ وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ کسی بھی شعبے کی کامیابی  کا تعلق خواتین کی نمائندگی میں براہ راست اضافے سے ہے۔ اس طرز کی ایک اچھی مثال سوچھ بھارت ابھیان کی کامیابی ہے جو خواتین کی قیادت والی پہل ہے۔ اسی طرح 7 کروڑ گھروں کو پچھلے تین سال میں پائپ کے ذریعے پانی کے کنکشن ملیں گی اور ان میں سے 40  لاکھ کنبے مدھیہ پردیش کے ہیں۔ وزیرعظم نے اس کامیابی کا سہرا بھارت کے خواتین کو دیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے آٹھ سال میں حکومت نے اپنی مدد آپ گروپوں کو بااختیار بنانے کے بہت سے اقدام کیے ہیں۔ جناب مودی نے کہا ’’آج ملک بھر کی 8 کروڑ سے زیادہ بہنیں اس مہم سے وابستہ ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر دیہی کنبے سے ایک بہن اس مہم میں حصہ لیں۔ ‘‘

ایک ضلع ایک چیز کی پہل پر روشی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہر ضلعے سے  مقامی چیزوں کو بڑی مارکٹ میں لے جانے کی ایک کوشش ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت دیہی معیشت میں خاتون چھوٹے کاروباریوں کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ اپنی مدد آپ گروپوں نے ان مارکیٹوں میں 500 کروڑ روپے مالیت کی اشیا فروخت کی ہیں جو خاص طور پر ان کی اشیا کے لیے ہی بنائی گئی ہے۔ پی ایم ون دھن یوجنا اور  پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے فائدےبھی خواتین کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے جی ای ایم پورٹل پر ایس ایچ جی کی مصنوعات کے لیے سرس اسپیس کے بارےمیں بتایا۔

وزیراعظم نے اجاگر کیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ پہنچ کر 2023 کو موٹے اناج کا سال قرار دینے کے لیے زبردست کوششیں کی ہیں، جسے بین الاقوامی سطح پر منایا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے یہ بھی یاد کیا کہ ستمبر کا مہینہ ملک میں غذائیت کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وہ یقین دلاتےہیں کہ موٹے اناج سے تیار کیا گیا کم سے کم ایک کھانا ، بیرون ملک سے آنےوال شخصیتوں کے کھانے کی فہرست کا حصہ ہونا چاہیے۔

2014 سے حکومت کی کوششوں کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک نے خواتین کے وقار میں اضافہ کرنے اور روزانہ انہیں درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کی جانب لگاتار کام کیا ہے۔ جناب مودی نے یاد کیا کہ کس طرح خواتین نے بیت الخلاء کے موجود نہ ہونے سے متعلق انتہائی پریشانیوں اور رسوئی میں لکڑیوں سے اٹھنے والےدھنویں کی پریشانی کا سامنا کیا ہے۔وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ ملک میں 11 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء کی تعمیر کر کے ، 9 کروڑ سے زیادہ کنبوں کو گیس کنکشن فراہم کر کے اور بھارت کے دور سے دور علاقوں میں کروڑوں کنبوں کو نل کا پانی فراہم کر کے ان کی زندگیوں میں کس طرح آسانی پیدا کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ماترو وندنا یوجنا  کے تحت 11000 کروڑ روپے حاملہ خواتین کے کھاتوں میں راست منتقل کیے گئے۔ مدھیہ پردیش میں ماؤوں کو اس اسکیم کے تحت 1300 کروڑ روپے بھی دیئے گئے۔ انہوں نے گھریلو سطح پر مالی فیصلے کرنے میں خواتین کے بڑھتے ہوئے رول کا بھی ذکر کیا۔

جن دھن بینک کھاتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک بڑا وسیلہ بن گیا ہے۔ وزیراعظم نےیہ بھی یاد کیا کہ کورونا مدت کے دوران جن دھن بینک کھاتوں کی طاقت کی  اس کی وجہ سے حکومت خواتین کے بینک کھاتوں میں حفاظت کے ساتھ پیسہ راست منتقل کر سکی۔ انہوں نے کہا ’’آج ان خواتین کے نام ا گھروں سے منسلک ہے جو پی ایم آواس یوجنا کے تحت انہیں حاصل ہوئے ہیں۔ ہماری حکومت نے ملک میں دو کروڑ سے زیادہ خواتین کو مکان مالک ہونے کا اہل بنایا ہے۔ مدرا اسکیم کے تحت ابھی تک 19 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے ملک بھر میں چھوٹے کاروباریوں اور کاروباریوں کو دیئے گئے ہیں۔ اس پیسے کا تقریباً 70 فیصد حصہ خاتون چھوٹے کاروباریوں کو ملا ہے۔  مجھے خوشی ہے کہ حکومت کی ایسی کوششوں کی وجہ سے گھروں کے معاشی فیصلوں میں خواتین کےرول میں آج اضافہ ہو رہا ہے۔ ‘‘

وزیراعظم نے رائے دی ، ’’خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے جانے سے سماج میں بھی مساوات پیدا ہوتی ہے ۔ ‘‘ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ بھارت کی بیٹیاں کس طرح سینک اسکولوں میں اب اندراج کرا رہی ہیں، پولیس کمانڈو بن رہی ہیں اور فوج میں شامل ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم نے  ان کے لیے بند دروازوے  کھولنے اور نئے امکانات پید اکرنے کا سہرا حکومت کو دیا۔ پچھلےآٹھ سال میں ہر میدان میں قابل ذکر تبدیلیوں کی طرف ہر ایک کی توجہ مبذول کراتے ہوئے وزیراعظم نے ہر ایک کو بتانے میں فخر کا اظہار کیا کہ پورےملک میں پولیس فورس میں خواتین کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔  وزیراعظم نےیہ بات بھی اجاگر کی کہ ہماری 35 ہزار سے زیادہ بیٹیاں مرکزی دستوں کا حصہ ہیں اور ملک کےدشمنوں سےلڑ رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا  ’’یہ تعداد 8 سال پہلےکی تعداد سے تقریباً دو گنی ہے۔ ‘‘ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مجھے آپ کی طاقت پر  پورا یقین ہے۔سب کے پریاس کے ساتھ ہم ایک بہتر سماج اور ایک مضبوط ملک بنانے میں یقیناً کامیاب ہوں گے۔

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل ، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان، مرکزی وزراء جناب نریندر سنگھ تومر ، جناب جیوترآدتیہ سندھیہ اور ڈاکٹر وریندر کمار اور مرکزی وزرائے مملک جناب فگن سنگھ کلستے اور جناب پرہلاد پٹیل بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

پس منظر

اس سمیلن میں  خواتین کے اپنی مدد آپ گروپ  (ایس ایچ جی) کی ہزاروں ارکان / سماجی وسیلے کے افراد نے شرکت کی جنہیں دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی گزر بسر مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے دوران وزیرعظم نے پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت خاص ور پر چار کمزور قبائلی گروپوں پی وی ٹی جی کے ہنر مندی کے مرکزوں کا بھی افتتاح کیا۔

ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کا مقصد دیہی غریب گھروں کو مرحلے وار طریقے سے ایس ایچ جی میں بدلنا  اور انہیں اپنی گزر بسر کو متنوع بنانے میں اور اپنی آمدنی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں  طویل مدتی مدد فراہم کرنا  یہ مشن گھریلو تشدد ، خواتین کی تعلیم اور دیگر صنفی معاملات ، تغذیے ، صفائی ستھرائی اور صحت جیسے معالات پر رویہ جاتی تبدیلی کی بات چیت کے ذریعے خواتین کے ایس ایچ جی ارکان کو بااختیار بنانے کی جانب بھی کام کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

17.09.2022

U - 10369



(Release ID: 1860164) Visitor Counter : 133