وزیراعظم کا دفتر

ایس سی او 2022 کے سربراہی اجلاس میں وارانسی کو پہلے سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا

Posted On: 16 SEP 2022 11:07PM by PIB Delhi

1. ازبکستان کے شہر سمرقندمیں 16 ستمبر 2022 کو  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں وارانسی شہر کو 2022-2023 کی مدت کے لیے پہلی مرتبہ سیاحتی اور ثقافتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےاس  چوٹی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

2. وارانسی کو ایس سی او کی پہلی سیاحتی اور ثقافتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کرنے سے ہندوستان اور ایس سی او رکن ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔ یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک بالخصوص وسطی ایشیائی جمہوریہ کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تہذیبی روابط کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

3. اس بڑے ثقافتی آؤٹ ریچ پروگرام کے فریم ورک کے تحت، وارانسی میں 2022-23کے دوران متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے ایس سی او رکن ممالک سے مہمانوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ ان تقریبات سے ماہرینِ ہند، دانشوران ، مصنفین، موسیقار اور فنکار، فوٹو جرنلسٹ، ٹریول بلاگرز اور دیگر مدعو مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے گا۔

4. ایس سی او سیاحت  اورثقافتی دار الحکومت  کے طور پر کی نامزدگی کے ضوابط کو 2021 میں دوشنبہ ایس سی او چوٹی کانفرنس میں منظور کیا گیا تھا جس کا مقصد ثقافت اور سیاحت کے شعبے میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔

سمرقند
16 ستمبر 2022

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10356

 



(Release ID: 1860059) Visitor Counter : 130