نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پہلاکھیلوانڈیا خواتین جوڈوٹورنامنٹ 27اگست ، 2022سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سینٹرگواہاٹی میں شروع ہوگا


ملک بھرکے چارزون  میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائے گا

Posted On: 25 AUG 2022 1:40PM by PIB Delhi

پہلاکھیلو انڈیا خواتین جوڈوٹورنامنٹ 27اگست سے ملک کے چارزون میں منعقد کیاجائےگا۔جوڈوٹورنامنٹ  حکومت ہند کے اہم پروگرام کھیلو انڈیاکے ذریعہ خواتین کے لئے کھیلوں میں مسابقوں کی حمایت کرنے کے لئے نوجوانوں کے اموراورکھیلوکی وزارت کی ایک اورپہل ہے ۔

یہ ٹورنامنٹ قومی راؤنڈ سے قبل چارزون میں منعقد کیاجائے گا ۔یہ   ایک اوپن زونل سطح کی درجہ بندی ٹورنامنٹ ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی چارعمرگروپ کے ہوں گے :سب جونیئر (12سے 15برس، کیڈٹ 15سے 17برس ) ، جونیئر (15سے 20سال ) اور سینئر(15برس سے زائد عمرکے افراد )۔

نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کی وزارت کے کھیلو ں کے محکمے نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے کل 1.74کروڑروپے مختص کئے ہیں ، جس میں 48.86لاکھ  انعام کی رقم شامل ہیں ۔

برمنگھم میں  منعقد ہ دولت مشترکہ کھیلوں 2022نے چاندی کا تمغہ جیتنے والی سشیلا دیوی نے کہاکہ ‘‘میں جوڈو کے لئے اس طرح کے مقابلے کا منصوبہ بنانے اور ملک میں کھیل کو آگے لے جانے کے لئے ہرطرح کے اقدامات کرنے کے لئے جوڈوفیڈریشن آف انڈیا اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا شکریہ اداکرتی ہوں ۔ اس سے بھارت میں جوڈو کی مزید ترقی کے لئے واقعی مددملے گی۔ ’’

تمام چارزون میں مقابلے کے پیش نظر نئی دہلی کے کے  ڈی جادھو انڈو راسٹیڈیم میں 20سے 23اکتوبر کے دوران قومی راؤنڈمنعقد کیاجائے گا۔

چارزون کے لئے مقابلے کی تاریخوں کی تفصیلات :

تاریخیں :27تا اگست /یکم سے 5ستمبر/5سے 9ستمبر /11سے 15ستمبر

زون:مشرقی زون ، جنوبی زون ، شمالی زون اورمغربی زون

مقام :ائس اے آئی سینٹرگواہاٹی ، آسام /وی کے این  مینن اسٹیڈیم ، تھیریشور،کیرالہ /پیسٹل ووڈ اسکول ، دہرہ دون ، اتراکھنڈ /سردارپٹیل اسپورٹس کمپلکس ، گجرات

**********

 

(ش ح ۔م ع ۔ ع آ)

U -9523



(Release ID: 1854348) Visitor Counter : 128