وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ہندوستانی جدوجہد آزادی پر مبنی آن لائن تعلیمی گیمس کی سیریز ’آزادی کویسٹ‘ کا افتتاح کیا


یہ پہل عزت مآب وزیر اعظم کے کھلونوں اور کھیلوں کے توسط سے لوگوں کو ’آپس میں جوڑنے، انہیں تفریح مہیا کرنے اور تعلیم یافتہ بنانے‘ کی اپیل کے مدنظر شروع کی گئی ہے

پبلی کیشن ڈویژن اور زنگا انڈیا نے موبائل گیمس کی سیریز کے ذریعے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے سلسلے میں سال بھر کی شراکت داری کو نشان زد کرنے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

گیمس کی یہ سیریز، آن لائن گیمس کھیلنے والوں کے بڑے بازار کا استعمال کرنے اور انہیں باخبر بنانے کی کوشش: جناب انوراگ ٹھاکر

ان آن لائن گیمس کو جدوجہد آزادی پر مستند اور قابل رسا معلومات کا خزانہ کہا جا سکتا ہے: جناب ٹھاکر

بھارت میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس آلات کے لیے انگریزی اور ہندی میں لانچ کیے گئے یہ گیمس، ستمبر 2022 سے عالمی سطح پر دستیاب ہوں گے

Posted On: 24 AUG 2022 6:32PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر اور ہندوستانی جدوجہد آزادی کی کہانی کو سامنے لانے کے لیے، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج زنگا انڈیا کے تعاون سے تیار کردہ آن لائن تعلیمی موبائل گیمس کی سیریز ’آزادی کویسٹ‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا اور زنگا انڈیا کے کنٹری ہیڈ جناب کشور کچلی بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001URI2.jpg

اس موقع پر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ جدوجہد آزادی میں ہمارے مجاہدین آزادی اور گم نام ہیرو کے تعاون کو عزت بخشنے کی سمت میں حکومت کے ذریعے کی گئی مختلف کوششوں کی ایک سیریز میں ایک اور قدم ہے۔

مرکزی وزیر نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا، ’’یہ گیم آن لائن گیم کھیلنے والوں کے بڑے بازار کا استعمال کرنے اور گیمس کے توسط سے انہیں تعلیم یافتہ بنانے کی سمت میں ایک کوشش ہے۔ حکومت ہند کے مختلف محکموں نے ملک کے کونے کونے سے گم نام مجاہدین آزادی کے بارے میں معلومات جمع کی ہیں۔ آزادی کویسٹ ان معلومات سے ملنے والے سبق کو دلکش اور قابل بحث بنانے کی ایک کوشش ہے۔‘‘ جناب ٹھاکر نے اعتماد ظاہر کیا کہ سبھی عمر کے لوگوں کو ان گیمس سے جوڑا جا سکے گا اور وہ جلد ہی لوگوں کی پسند بن جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AIZJ.jpg

ہندوستان میں تیزی سے بڑھتے اے وی جی سی شعبہ کے بارےمیں بولتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا ہندوستان میں اے وی جی سی شعبہ کو فروغ دینے کی مسلسل کوشش رہی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ہندوستان گیمنگ کے شعبہ میں سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ اکیلے 2021 میں گیمنگ کے شعبے میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 2020 سے لے کر 2021 تک آن لائن گیم کھیلنے والوں کی تعداد میں آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور 2023 تک ایسے گیم کھیلنے والوں کی تعداد 45 کروڑ تک پہنچ جانے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ ہمارے اے وی جی سی شعبہ کی صلاحیتوں کو بڑھائیں گے اور ساتھ ہی ہمارے شاندار ماضی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایپ میں شامل کی گئی معلومات پبلی کیشن ڈویژن اور انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ کے ذریعے جمع کی گئی ہیں اور یہ ایپ آسانی سے ہماری جدوجہد آزادی سے جڑی مستند معلومات کا ایک قابل رسا خزانہ بن جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q6PG.jpg

وزیر موصوف نے اس کڑی محنت کو تسلیم کیا جو زنگا انڈیا کو یہ ایپس بنانے میں لگی ہے۔ انہوں نے تمام عمر کے لوگوں کو ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آمادہ کیا اور کہا کہ یہ ایپ ہماری جدوجہد آزادی کے بارے میں جاننے کے لحاظ سے اہم معلوماتی آلات ثابت ہوں گے۔ یہ ایپ صارفین کی تفریح کا سبب بنیں گے، انہیں جوڑیں گے اور انہیں تعلیم یافتہ بھی بنائیں گے۔

اس موقع پر زنگا انڈیا کے ہندوستان کے سربراہ جناب کشور کچلی نے کہا کہ ’’آزادی تک کا یہ راستہ دراصل ہندوستانی تاریخ میں آئے ایک انقلابی سنگ میل کو بھی یاد کرتا ہے، اور ہمیں ہندوستان کے ماضی کی عزت کرنے والی اس اہم قومی کوشش کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ زنگا میں ہمارا مقصد لوگوں کو کھیلوں کے ذریعے جوڑنا ہے۔ اس پہل کو یوں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر عمر کے کھلاڑیوں کو جوڑا جا سکے اور اس اہم دور کے بارے میں ایک تعلیمی تجربہ کے طور پر انٹریکٹو تفریح کی طاقت کا استعمال کیا جا سکے۔‘‘

اپنی نوعیت کی یہ انوکھی پہل دراصل عزت مآب وزیر اعظم کے گیمنگ اور کھلونا صنعتوں  کے متعلقین سے  کی گئی اس اپیل سے متاثر ہے کہ وہ ایسے گیم اور کھلونے تیار کریں جو ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی کہانیوں اور سنگ میل اور عظیم مجاہدین آزادی کی شجاعت کو ظاہر کر سکیں تاکہ لوگوں کو اس سے جوڑاجا سکے، تفریح کا سامان مہیا کیا جا سکے اور تعلیم یافتہ بنایا جاسکے۔ اس سیریز ’آزادی کویسٹ‘ کے پہلے دو گیم ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی کہانی بتاتے ہیں، جس میں اہم سنگ میل اور قومی ہیرو کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اسے کھیل کھیلنے کے مزیدار طریقے کے ساتھ پرویا گیا ہے۔ اس گیم کا موضوع  آسان لیکن وسیع ہے، جسے پبلی کیشن ڈویژن کے ذریعے خاص طور پر کیوریٹ کیا گیا ہے اور  انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ کے ماہرین کے ذریعے جانچا پرکھا گیا ہے۔

’آزادی کویسٹ‘ کے بارے میں:

پبلی کیشن ڈویژن نے آج زنگا انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے تاکہ ابھی چل رہے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت گیمس کی ایک سیریز تیار کی جا سکے۔ آزادی کویسٹ گیم ہندوستان کے لوگوں کے لیے انگریزی اور ہندی میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس آلات کے لیے دستیاب ہیں اور ستمبر 2022 سے یہ دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔ آن لائن گیمنگ کمپنی، زنگا انڈیا کا قیام 2010 میں بنگلورو میں عمل میں آیا تھا اور اس نے موبائل اور ویب پر کچھ سب سے مقبول گیم فرنچائز بنائی ہیں۔

 

’تعلیم کو کھیل کی طرح بنانے‘ کے تصور پر مبنی یہ انوکھی گیم سیریز ملک میں تعلیم کے شعبہ میں انقلاب لائے گی۔ گیم پر مبنی تعلیم دراصل کلاس اور عمر سے باہر نکل کر سیکھنے کے عمل کی توسیع کرکے ایک برابری والی اور تاعمر کی تعلیم فراہم کرتی ہے۔ آزادی کویسٹ سیریز ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور ملک کے عظیم مجاہدین آزادی  کی کہانیوں کا علم فراہم کرے گی، جس سے کھیلنے والوں کے من میں فخر اور ذمہ داری کا جذبہ پیدا ہوگا۔ یہ گیم ان کی نوآبادیاتی ذہنیت کو دورکرنے میں بھی اہم رول نبھائے گا جس پر عزت مآب وزیر اعظم نے اپنی 76ویں یوم آزادی کی تقریر میں ’امرت کال کے پانچ پرن‘ کے طور پر زور دیا تھا۔

اس سیریز کا پہلا گیم ہے ’آزادی کویسٹ: میچ 3 پزل‘ بڑا آسان اور کھیلنے میں آسان کیزوئل گیم ہے، جو کھلاڑیوں کے سامنے 1857 سے 1947 تک ہندوستان کی آزادی کے شاندار سفر کو پیش کرتا ہے۔ جیسے جیسے کھلاڑی 495 لیول میں پھیلے اس گیم کو کھیلتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں، وہ 75 ٹریویا کارڈ اکٹھا کر سکتے ہیں۔ وہ لیڈر بورڈ پر مقابلہ کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان گیم ایوارڈ اور پروگریس شیئر کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف ’آزادی کویسٹ: ہیروز آف بھارت‘ کو 75 لیول میں پھیلے 750 سوالوں کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کے ہیرو کے بارے میں کھلاڑیوں کی معلومات کو پرکھنے والے ایک کوئز گیم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں انہیں 75 ’آزادی ویر‘ کارڈ کے ذریعے کم معلوم ہیرو کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے جنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔

پبلی کیشن ڈویژن اور زنگا انڈیا کے درمیان سال بھر کی شراکت داری اس طرح کے اور بھی گیم لے کر آئے گی۔ یہ شراکت داری مواد اور فیچرز کے لحاظ سے موجودہ گیمس میں وسعت بھی پیدا کرے گی۔ اس کے پیچھے لوگوں اور خاص کر طلباء اور نوجوانوں کو ہندوستانی جدوجہد آزادی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تعلیم یافتہ کرنے اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کا وژن ہے۔ یہ گیم کھلاڑیوں کو ہر مہینے دلچسپ انعام بھی فراہم کریں گے، جس میں ایک سرٹیفکیٹ بھی شامل ہے جو آزادی کویسٹ کو پورا کرنے والوں کو دیا جائے گا۔

’آزادی کویسٹ‘ بروشر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:

http://davp.nic.in/ebook/goi_print/index.html

 

ان گیمس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056172.jpg

آئی او ایس ڈیوائس:

https://apps.apple.com/us/app/azadi-quest-match-3-puzzle/id1633367594

 

اینڈرائڈ ڈیوائس:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.zynga.missionazaadi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069KT8.jpg

 

آئی او ایس ڈیوائس:

https://apps.apple.com/us/app/heroes-of-bharat/id1634605427

اینڈرائڈ ڈیوائس:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.zynga.heroes.of.bharat

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9494

 


(Release ID: 1854234) Visitor Counter : 262