ریلوے کی وزارت

ریل گاڑی میں سفر کرنے والے بچوں کے لئے ٹکٹ بکنگ سے متعلق ضابطوں میں کوئی تبدیلی نہیں


پانچ برس سے کم عمر والے بچوں کے لئے ٹکٹ اور برتھ بک کرانا مسافروں کے لئے اختیاری نوعیت کا ہے

پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کے لئے اگر برتھ بک نہ کرائی گئی ہو تو وہ بنا ٹکٹ سفر کے مجاز ہیں

Posted On: 17 AUG 2022 2:02PM by PIB Delhi

حال ہی میں میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی ریلویز نے ریل گاڑی میں سفر کرنے والے بچوں کے لئے ٹکٹ بکنگ کے ضابطوں میں تبدیلی کی ہے۔ ان رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب ایک سال سے چار سال کی عمر والے بچوں کے لئے ٹرین میں سفر کرنے کے لئے ٹکٹ ہو نا لازمی ہوگا۔

یہ میڈیا رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔ اطلاع دی گئی ہے کہ انڈین ریلویز نے ٹرین میں سفر کرنے والے بچوں کے ٹکٹ سے متعلق اپنے ضابطوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ مسافروں کی مانگ پر انھیں ایک سہولت دی گئی ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو پانچ برس سے کم عمر کے بچے کے لئے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور برتھ بک کراسکتے ہیں۔ اور اگر انھیں الگ برتھ نہیں چاہئے تو بچے مفت سفر کرنے کے مجاز ہیں جتنا کہ پہلے سے ہوتا آیا ہے۔

ریلوے کی وزارت کی جانب سے چھ مارچ 2020 کو جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پانچ برس سے کم کے بچے مفت سفر کرسکتے ہیں۔ لیکن انھیں علیحدہ برتھ (یا چیئرکار میں)سیٹ نہیں دی جائے گی ۔ لہذا پانچ برس سے کم عمر کے بچے کے لئے اگر الگ برتھ نہیں چاہئے تو اس کا ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر رضاکارانہ طور پر برتھ یا سیٹ چاہئے تو پانچ برس سے کم عمر کے بچے کا بالغ مسافر کے مساوی ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

*****

U.No:9243

ش ح۔رف ۔س ا



(Release ID: 1852657) Visitor Counter : 1107