امور داخلہ کی وزارت
یوم آزادی 2022 کے موقع پر فائر سروس، ہوم گارڈ (ایچ جی) اور سول ڈفینس (سی ڈی) کے جوانوں کو پرزیڈنٹس میڈلس سے نوازا گیا
Posted On:
14 AUG 2022 11:35AM by PIB Delhi
بہادری کے لیے پریزیڈنٹس میڈل اور ممتاز خدمات کے لیے پریزیڈنٹس میڈل کے ساتھ ساتھ بہادری اور مستحسن خدمات کے لیے میڈلس ہر سال یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر فائر سروس، سول ڈفینس اور ہوم گارڈ کے جوانوں کو تفویض کیے جاتےہیں۔
یوم آزادی 2022 کے موقع پر 55 اہلکاروں کو فائر سروس میڈلس سے نوازا گیا ہے۔
ان میں سے 11 اہلکاروں کو شجاعت و بہادری کے کاموں کے لیے فائر سروس میڈل سے نوازا گیا ہے۔
ممتاز خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کا فائرسروس میڈل چھ اہلکاروں کو پیش کیا گیا ہے اور 38 اہلکاروں کو ممتاز اور مستحسن خدمات کے لیے ان کے شاندار ریکارڈ کے لیے ممتاز خدمات کا فائر سروس میڈل پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، یوم آزادی 2022 کے موقع پر 46 اہلکاروں کو ہوم گارڈ اور سول ڈفینس میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔ ان میں سے دو اہلکاروں کو بہادری و شجاعت کے کاموں کے لیے بہادری کے ہوم گارڈ اور سول ڈفینس میڈل سے نوازا گیا ہے۔
ممتاز خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے ہوم گارڈ اور سول ڈفینس میڈلس اور مستحسن خدمات کے لیے ہوم گارڈ اور سول ڈفینس میڈلس بالترتیب 7 اہلکاروں اور 37 اہلکاروں کو تفویض کیے گئے ہیں۔
فائر سروس میڈلس کی فہرست کے لیے – یہاں کلک کریں
ہوم گارڈس اور سول ڈفینس میڈلس کی فہرست کے لیے – یہاں کلک کریں
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9132
(Release ID: 1851772)
Visitor Counter : 191
Read this release in:
Marathi
,
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada