وزیراعظم کا دفتر
سورت ترنگا یاترا کے بارے میں وزیر اعظم کے ریمارکس کا متن
Posted On:
10 AUG 2022 7:23PM by PIB Delhi
آپ سب کو آزادی کے امرت مہوتسو کی بہت بہت مبارکباد۔
اب سے چند روز بعد ملک اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے اور ہم سب اس تاریخی یوم آزادی کی بھرپور تیاری بھی کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے ہر کونے میں ترنگا ہی ترنگا چھایا ہوا ہے۔ گجرات کا کوئی گونا ایسا نہیں ہے جو امنگ سے بھرا ہوا نہ ہو اور سورت نے اس میں چار چاند لگا دیے ہیں۔ آج پورے ملک کی توجہ سورت پر ہے۔ سورت کی ترنگا یاترا سے ایک طرح سے چھوٹا ہندوستان نظر آرہا ہے یا شاید ہی ہندوستان کا کوئی کونا ایسا ہو گا جس کے لوگ سورت میں نہ رہتے ہوں اور آج ایک طرح سے پورا ہندوستان سورت کی سرزمین پر ترنگا یاترا میں شامل ہواہے اور یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ اس میں شامل ہے۔ ترنگے میں جوڑنے کی کتنی طاقت ہے یہ آج سورت میں ہم دیکھ رہے ہیں۔ سورت نے اپنےبیوپار۔ کاروبار، اپنی صنعتوں کی وجہ سے دنیا میں ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ سورت میں آج ہونے والی ترنگا یاترا دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنے گی۔
ساتھیو،
آپ نے ترنگا یاترا میں بھارت ماتا کی جھانکی کے ساتھ ساتھ ملک کی ثقافت اور شناخت سے متعلق جھانکیوں بھی شامل کیا ہے۔ خاص طور پر بیٹیوں کے ذریعہ شجاعت کے مظاہرے اور نوجوانوں کی شراکت داری ہے وہ واقعی۔ واقعی حیرت انگیز ہے۔ سورت کے لوگوں نے ہماری جنگی آزادی کے جذبے کو ترنگا یاترا میں زندہ کردیا ہے۔ کوئی کپڑے بیچنے والا ہے، کوئی دکاندار ہے، کوئی کرگھے کا کاریگر ہے، کوئی سلائی یا امبرائڈری کا کاریگر ہے، کوئی ٹرانس]ورٹیشن سے وابستہ ہے، کوئی ہیرے اور جواہرات سے وابستہ ہے۔ سورت کی پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری، سورت کے لوگوں نے اس تقریب کو بہت شاندار بنادیا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم میں اس عوامی شراکت داری کے لئے اور اس خصوصی ترنگا یاترا کے لیے میں آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میں خاص طور پر، سانور پرساد بدھیا جی، اور ’ساکیت - سیوا ہی لکشیہ‘ گروپ سے وابستہ تمام رضاکاروں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے یہ پہل شروع کی۔ پارلیمنٹ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل جی کا تعاون اس اقدام کو مزید تقویت دے رہا ہے۔
ساتھیو،
ہمارا قومی پرچم اپنے آپ میں ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، ملکی کھادی اور ہماری خود کفیلی کی ایک علامت رہا ہے۔ اس شعبے میں سورت نے ہمیشہ خود کفیل ہندوستان کے لئے بنیاد تیار کی ہے۔ سورت کی ٹیکسٹائل کی انڈسٹری نے ہندوستان کے صنعت کے جذبے کی ، ہندوستان کے اسکل اور ہندوستان کی خوشحالی کی نمائندگی کی ہے۔ اس لیے یہ ترنگا یاترا اپنے آپ اس شان اور تحریک کو بھی سمیٹے ہوئے ہے۔
ساتھیو،
ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ میں گجرات نے شاندار تعاوم کا اپنا ایک الگ ہی سنہری باب تحریر کیا ہے۔ گجرات نے باپو کی شکل میں جنگ آزادی کو قیادت فراہم کرائی۔ گجرات نے مرد آہن سردار پٹیل جی جیسے ہیرو دیئے جنہوں نے آزادی کے بعد ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی بنیاد رکھی۔ بارڈولی تحریک اور ڈانڈی یاترا سے نکلنے والے پیغام نے پورے ملک کو متحد کر دیا۔ گجرات کے اس شاندار ماضی کا ایک لازمی حصہ ہمارا سورت ہے اور اس کی وراثت ہے۔
ساتھیو،
ہندوستان کا ترنگا محض تین رنگوں کو ہی اپنے آپ میں سمیٹے ہوئے نہیں ہے۔ ہمارا ترنگا ہمارے ماضی کی شان و شوکت کاہمارے حال کی فرض شناسی کا اور مستقبل کے خوابوں کا بھی عکاس ہے۔ ہمارا ترنگا ہندوستان کے اتحاد، ہندوستان کی سالمیت اور ہندوستان کے تنوع کی بھی ایک علامت ہے۔ ہمارے مجاہدین آزادی نے ترنگے میں ملک کا مستقبل دیکھا، ملک کے خوابوں کو دیکھا اور اسے کبھی جھکنے نہیں دیا۔ آج آزادی کے 75 سال بعد، جب ہم ایک نئے ہندوستان کا سفر شروع کر رہے ہیں، تو ترنگا ایک بار پھر ہندوستان کے یکجہتی اور شعور کی نمائندگی کر رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ملک بھر میں منعقد ہونے والی ترنگا یاترا میں، ہر گھر ترنگا مہم میں ملک کی وہ طاقت اور عقیدت ایک ساتھ جھلک رہی ہے۔ 13 اگست سے 15 اگست کے درمیان ہندوستان کے ہر گھر میں ہوگا ، ہندوستان کے ہر گھر میں لہرائے گاترنگا ۔ سماج کے ہر طبقے، ہر ذات، عقیدہ، مسلک کے لوگ اپنے آپ ایک ایسے جذبے کے ساتھ ، اتحاد کی شناخت کے ساتھ، نئے خوابوں اور عزائم کے ساتھ پورا ملک جڑ رہا ہے۔ یہ پہچان ہے ہندوستان کے فرض شناس شہری کی ۔ یہ پہچان ہے ماں بھارتی کی سنتان کی۔ خواتین و مرد، نوجوان، بزرگ، جو جس رول ہے ہے ، اس مہم میں اپنا تعاون دے رہاہے، اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ مجھے اطمینان ہے کہ ہر گھر ترنگا مہم کی وجہ سے کتنے ہی غریبوں کی ، بُنکر اور ہینڈلوم ورکرز کی اضافی آمدنی بھی ہو رہی ہے۔ اس طرح کی تقریبات آزادی کے امرت مہوتسو میں ہمارے عزائم کو ایک نئی توانائی بخشیں گی۔ عوامی شراکت کی یہ مہمات نئے ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کریں گی۔ اسی یقین کے ساتھ، میں آپ سب کو، گجرات کو، پورے ملک کو اور خاص طور پر میرے سورت کے لوگوں کو بہت بہت نیک خواہشات، اور سورتایک بار جو ٹھان لےتا ہے تو کبھی پیچھے نہیں ہٹتا ہے۔ یہ سورت کی خاصیت ہے، جس طرح سے سورت آگے بڑھ رہا ہے، جس طرح سے سورت ترقی کی نئی بلندیاں پار کر رہا ہے، اس کی بنیاد میں یہ میرے سورت کے لوگ ہیں، یہ میرے سورت کے بھائی بہن ہیں، آج یہ ترنگا یاترا کا حیرت انگیز منظر ملک کو بھی تحریک دے گا ۔
میری آپ سبھی کو بہت بہت نک خواہشات۔
شکریہ!
وزیراعظم کے پیغام کا کچھ حصہ گجراتی زبان میں بھی ہے، جس کے مفہوم کا ترجمہ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-8986
(Release ID: 1850647)
Visitor Counter : 358
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam