مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہرگھر ترنگا


ڈاکخانوں میں قومی پرچم 25روپے میں مل رہا ہے، یہ پرچم بغیر کوئی ڈلیوری چارج  لئے گھروں  میں  پہنچائے جارہے ہیں

ملک کے شہری  ای – پوسٹ آفس  پورٹل کے ذریعہ  قومی  پرچم آن لائن خرید سکتے ہیں

محکمہ ڈاک  نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آرڈر  12 اگست 2022 کی نصف شب تک کردیں  تاکہ یہ پرچم  انہیں وقت  پر پہنچائے جاسکیں

Posted On: 10 AUG 2022 2:07PM by PIB Delhi

 ملک کے باوقار شہریوں تک   قومی پرچم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے  ملک بھر کے ڈاکخانے 25 روپے میں قومی پرچم فروخت کررہے ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد   ای – پوسٹ آفس کے پورٹل  (https://www.epostoffice.gov.in/ProductDetails/Guest_productDetailsProdid=ca6wTEVyMuWlqlgDBTtyTw== )پر بھی اپنے آرڈ ر بک کرارہی ہے ۔

محکمہ ڈاک بغیرکوئی ڈلیوری چارج لئے ہوئے  ملک میں موجود کسی بھی پتے پر  قومی پرچم  پہنچانے کا کام کررہا ہے۔ آن لائن  آرڈر  کئے گئے قومی  پرچم  کو وقت پر پہنچانے کے لئے  شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آن لائن آرڈر  12 اگست  2022 کی نصف شب تک  کردیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F5H7.jpg

*************

ش ح۔ق ت۔رم

U-8973

 


(Release ID: 1850474) Visitor Counter : 171