وزیراعظم کا دفتر

انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر وزیراعظم نے شیروں کے تحفظ سے متعلق کارکنان کی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 29 JUL 2022 2:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر شیروں کے تحفظ سے متعلق کارکنان کی کوششوں کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

‘‘انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر، میں اُن سبھی لوگوں کی ستائش کرتا ہوں، جو شیروں کے تحفظ کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر فخر ہوگا کہ بھارت میں شیروں کے لئے  52 محفوظ مقامات   ہیں، جو کہ  75 ہزار  مربع  کلو میٹر کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ شیروں کے تحفظ میں مقامی  باشندوں  کو  شامل کرنے کے لئے اختراعی اقدا مات کئے جارہے ہیں۔’’

**********

(ش ح- ا گ - ق ر)

(29-07-2022)

U-8365



(Release ID: 1846163) Visitor Counter : 108