وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے محترمہ دروپدی مرمو کو صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
Posted On:
21 JUL 2022 9:12PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے محترمہ دروپدی مرمو کو بھارت کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
سلسلہ وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا :
’’ بھارت نے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ ایسے وقت میں ، جب 1.3 ارب بھارتی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں ، قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی بھارت کی ایک بیٹی ، جو مشرقی بھارت کے دور دراز کے علاقے میں پیدا ہوئی ، ہماری صدر منتخب ہوئی ہیں ۔
محترمہ دروپدی مرمو کو اس کامیابی پر مبارکباد ۔ ‘‘
’’ متحرمہ دروپدی مرمو جی کی زندگی ، اُن کی ابتدائی جدو جہد ، اُن کی گرانقدر خدمات اور مثالی کامیابی ہر ایک بھارتی کو تحریک دیتی ہے ۔ وہ ہمارے شہریوں ، خاص طور پر غریب ، حاشیے پر رہنےوالے اور کمزور طبقے کے لئے ایک امید کی کرن بن کر ابھری ہیں ۔ ‘‘
’’ محترمہ دروپدی مرمو جی ایک ممتاز ایم ایل اے اور وزیر رہی ہیں ۔ جھار کھنڈ کے گورنر کے طور پر ، اُن کی میعاد شاندار رہی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک ممتاز صدر ثابت ہوں گی ، جو آگے آکر قیادت کریں گی اور بھارت کی ترقی کے سفر کو مستحکم کریں گی ۔ ‘‘
’’ میں ، تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ، اُن تمام ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے محترمہ دروپدی مرمو جی کی امید واری کی حمایت کی ۔ اُن کی ریکارڈ فتح ہماری جمہوریت کو مزید تقویت دے گی ۔ ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7932
(Release ID: 1843664)
Visitor Counter : 188
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam