وزیراعظم کا دفتر
پارلیمنٹ 2022کے مانسون اجلاس سے قبل وزیراعظم کا بیان
Posted On:
18 JUL 2022 10:25AM by PIB Delhi
نمسکار ساتھیو،
یہ اجلاس موسم سے تو جڑا ہوا ہے، اب دہلی میں بارش نے بھی دستک دینی شروع کردی ہے ۔ لیکن پھر بھی نہ باہر کی گرمی کم ہورہی ہے اور پتہ نہیں اندر بھی گرمی کم ہوگی یا نہیں ہوگی۔ یہ دور ایک طرح سے بہت اہم ہے، یہ آزادی کے امرت مہوتسو کادور ہے، 15 اگست کی خاص اہمیت ہے اورآنےو الے 25 سال کےلئے ملک جب صدی منائے گاتو ہمارا25 سال کاسفر کیسا رہے، ہم کتنی تیز رفتار سے چلیں، کتنی نئی بلندیوں کوپار کریں، اس کے عہد لینےکا ایک دور ہے اور ان عہد کے تئیں وقف ہو کر ملک کو سمت دیناہے ۔ ایوان ملک کی قیادت کرے، ا یوان کے سبھی عزت مآب ممبر ملک میں نئی توانائی بھرنےکے لئےعہد بند بنیں۔ اس لحاظ سے یہ اجلاس بھی بہت اہم ہے۔
یہ ا جلاس اس لئے بھی اہم ہے کہ اسی وقت صدر کا عہدہ اور نائب صدر کے عہدے کے چناؤ ہورہے ہیں، آج ووٹ بھی ڈالے جارہے ہیں اوراسی دور میں ملک کو نئے صدر، نئے نائب صدر ، ان کی رہنمائی شروع ہوگی۔
ہم ہمیشہ ایوان کو بحث و مباحثے کاایک وسیلہ مانتے ہیں، مقدس جگہ مانتےہیں، جہاں کھلے من سے بحث ہو، ضرورت پڑے تو بحث ومباحثے ہوں ، تنقید بھی ہو ، بہت اچھے ڈھنگ سے تجزیہ کرکے چیزوں کاباریکیوں سے خلاصہ ہو تاکہ پالیسی اور فیصلوں میں بہت ہی مثبت تعاون فراہم ہوسکے۔ میں سبھی قابل احترام ارکان پا رلیمنٹ سے یہ اپیل کروں گا کہ بہت غوروفکر ، سوچ سمجھ کر بحث و مباحثے اور گفتگو کے علاوہ ایوان کو جتنا زیادہ سود مند بناسکیں، اسی لئے سب کا تعاون ہو اور سب کی کوشش سے جمہوریت چلتی ہے۔سب کی کوششوں سے ہی ایوان چلتا ہے، سب کی کوشش سے ہی ایوان مثبت اوراچھے فیصلے کرتاہے۔ اوراس لئے ایوان کے وقار کو بڑھانے کے لئے بھی ہم سب اپنے فرض پورا کرتے ہوئے اس اجلاس کا قومی مفاد میں سب سے زیادہ استعمال کریں اور ہر پل یاد رکھیں کہ آزادی کے لئے جنہوں نے اپنی زندگی کھپادی، اپنی زندگی بتائی، زندگی جیلو ں میں کاٹی،کتنی شہادتیں ہوئیں، ان کے خوابوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اور جب 15 اگست سامنے ہے، تب ایوان کا سب سے زیادہ مثبت استعمال ہو، یہی میری سب سے گزارش ہے۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.7684
(Release ID: 1842275)
Visitor Counter : 168
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam
,
Assamese
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada