وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے کُلّو میں ہوئے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا


وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے مالی امداد کا اعلان



Posted On: 04 JUL 2022 11:31AM by PIB Delhi

نئی دہلی،04جولائی؍2022

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے کُلّو ضلع میں ایک الم ناک بس حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اس حادثے میں مرنے والے افراد کے تئیں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے  وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے دو -دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے50 ہزار روپے  مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا ہے:

’’وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ہماچل پردیش کے کُلّو ضلع میں بس حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ المیے کی اس گھڑی میں  ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔ میں امید کرتا ہوں  جو افراد اس بس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں، وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کررہی ہے۔: PM @narendramodi‘‘

’’وزیر اعظم نے ہماچل پردیش میں بس حادثے کی وجہ سے مرنے والے افراد کے ہر کنبے کو پی ایم این آر ایف سے دو -دو لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی ہے اور زخمیوں کو پچاس –پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

 

*************

 

 

ش ح- ح ا–ن ع

U. No.7194



(Release ID: 1839019) Visitor Counter : 124