وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی

Posted On: 01 JUL 2022 3:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے دسمبر 2021 میں صدر پوتن بھارت دورے کے دوران لیے گئے فیصلوں  کے نفاذ کا  جائزہ لیا۔ خصوصی طور پر انہوں نے اس سلسلے میں  تبادلہ خیال کیا کہ زرعی سامان، فرٹیلائزرز  اور فارما مصنوعات کے سلسلے می  دو طرفہ تجارت کی کس طرح مزید حوصلہ افزائی کی جاسکتی  ہے۔

دونوں لیڈرون  نے بین الاقوامی توانائی اور فوڈ مارکیٹ  سمیت  عالمی معاملات  پر بھی بات چیت کی

یوکرین کی موجودہ  صورتحال کے ضمن  میں وزیر اعظم نے بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے دیرینہ موقف کو دہرایا۔

دونوں لیڈروں  نے عالمی اور دوطرفہ معاملات  پر  مستقل طور پر  مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7130


(Release ID: 1838588) Visitor Counter : 184