کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کے درمیان نوجوانوں کے کام کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کو منظوری دیدی

Posted On: 14 JUN 2022 4:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو آج اس معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا جس پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے مجاز اداروں کے درمیان نوجوانوں کے کام کے شعبے میں تعاون کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے دستخط کئے تھے۔

سال  میں 17 ستمبر 2021 کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے رکن ممالک کی جانب سے نوجوانوں کے کام کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کو اپنانے کے بعد اس معاہدے پر جمہوریہ ہند کی حکومت کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر نے دستخط کئے تھے۔ ایس سی او سیکرٹریٹ کے کام کاج کی  زبانیں روسی اور چینی ہیں۔

نوجوانوں اور عوامی نوجوانوں کی تنظیموں (ایسوسی ایشنز) کے ساتھ کام کے میدان میں تعاون کو مضبوط کرنا جو ریاستی نوجوانوں کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہیں اور بین الاقوامی نوجوانوں کے تعاون کو بڑھانے کے لئے معاون اقدامات کرنا تعاون کے شعبوں میں شامل ہیں۔ تعاون کے شعبوں کی مزید مشمولات یہ ہیں: نوجوانوں کے ساتھ کام کے شعبے میں پیشہ ورانہ عملے کی تربیت؛ سائنسی تبادلہ، حوالہ اور طریقہ کار مواد، ریاستی اداروں کے کام کا تجربہ، نوجوانوں کی عوامی تنظیم، ریاستی یوتھ پالیسی کے نفاذ اور نوجوانوں کے اقدامات کی حمایت میں شامل دیگر تنظیمیں اور انجمنیں؛ نوجوانوں کی پالیسی کے مختلف امور اور نوجوانوں کے تعاون پر مشترکہ تحقیق اور سرگرمیاں انجام دینا؛ سائنسی اشاعتوں کا تبادلہ، تباہ کن ڈھانچے میں نوجوانوں کی شمولیت کو روکنے کے اہم مسائل پر تحقیق  کے کام، مشترکہ اقتصادی اور انسانی اقدامات کو فروغ دینا جس کا مقصد نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ میں شامل کرنا اور ان کے روزگار اور فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے جدید منصوبے بنانا؛ ایس سی او یوتھ کونسل کی سرگرمیوں کی حمایت کرنا۔

معاہدے کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نوجوانوں کے درمیان باہمی اعتماد، دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو عمیق بنانے کے عنصر کے طور پر نوجوانوں کے تعاون کی ترقی کو یقینی بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے اور بین الاقوامی تجربے کی بنیاد پر نوجوانوں کے تعاون کے حق میں حالات کو مزید سازگار بنانے کی کوشش کرنا ہے۔

****

 

U.No:6478

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1833905) Visitor Counter : 135