وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر  ناگالینڈ کی طالبات کے وفد کی میزبانی کی


طالبات کا یہ وفد ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے حصہ کے طور پر دہلی گھومنے آیا ہے

وزیر اعظم نے وفد کے ساتھ بے تکلفانہ بات چیت کی

طالبات نے  وزیر اعظم کے ساتھ متعدد موضوعات پر بات کی مثلاً نارتھ ایسٹ کے بارے میں ان کا وژن، ناگالینڈ میں ان کا تجربہ، یوگ کی اہمیت وغیرہ

Posted On: 09 JUN 2022 8:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے آج دن کے شروع میں لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ناگالینڈ کی طالبات کے ایک وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے حصہ کے طور پر دہلی کا دورہ کر رہا  ہے۔

طالبات نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ بے تکلفانہ بات چیت کے دوران، انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ  متعدد موضوعات پر گفتگو کی اور ان کی رائے جاننے چاہیے، مثلاً نارتھ ایسٹ کے بارے میں ان کا وژن، ناگالینڈ میں ان کے تجربات، یوگ کی اہمیت وغیرہ۔

بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے  ان طالبات سے دہلی کے متعدد سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے سے متعلق ان کے تجربہ کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ان طالبات سے  دہلی میں قیام کے دوران پی ایم سنگرہالیہ اور نیشنل وار میموریل کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ اس وفد کی ملاقات کا انتظام قومی کمیشن برائے خواتین نے کیا تھا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6324



(Release ID: 1832758) Visitor Counter : 147