کابینہ

کابینہ نے ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز (ایس این بی این سی بی ایس)، کولکاتا، بھارت اور لائبنیز-انسٹی ٹیوٹ  فر فیسٹ کورپر- اور ویرکسٹ آف فورس چُنگ ڈریس ڈین ای وی (آئی ایف ڈبلیو ڈریسڈ ای وی)، ڈریسڈین، جرمنی کے درمیان  نئی مقناطیسی اور ٹوپولوجیکل کوانٹم میٹریلز کے شعبے میں مفاہمت نامہ کو منظوری دی ہے

Posted On: 08 JUN 2022 4:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز (ایس این بی این سی بی ایس)، کولکاتا، بھارت اور لائبنیز-انسٹی ٹیوٹ فر فیسٹ کورپر- اور ویرکسٹوف فورس چُنگ ڈریسڈین ای وی (آئی ایف ڈبلیو ڈریسڈ ای وی)، ڈریسڈین، جرمنی کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی ہے، جس کا مقصد نئی مقناطیسی اور ٹوپولوجیکل کوانٹم میٹریلز کے شعبے میں سائنسی تعاون کرنا ہے۔

کوانٹم میٹریلز پر تحقیق نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے، کیوں کہ ان کی صلاحیت پر مستقبل کی کوانٹم ٹیکنالوجی کی ترقی منحصر ہے۔ اس جوائنٹ وینچر کا مقصد بھارت-جرمن تعاون کو فروغ دینا، موقع فراہم کرنا اور مقناطیسی اور ٹوپولوجیکل کوانٹم میٹریلز کے شعبے میں علم کے فروغ کو آسان بنانا ہے۔ تعاون میں خاص طور سے تجرباتی اور حسابی وسائل کو شیئر کرنا، تکنیکی اور پیشہ ور تعاون کا لین دین اور امدادی تحقیق کے لیے فیکلٹی، محققین کا لین دین کرنا وغیرہ شامل ہوں گے۔ باہمی، بہترین طور طریقے، باہمی فائدے اور مسلسل بات چیت کے ذریعے امکانی علم کی بنیاد کی تعمیر کی امید ہے۔

ایس این بی این سی بی ایس کے بارے میں:

ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز (ایس این بی این سی بی ایس) ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے، جس کا قیام 1986 میں ایک رجسٹرڈ سوسائٹی کے طور پر  محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اس مرکز کو پروفیسر ایس این بوس کی زندگی اور تخلیقات کو عزت بخشنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، جو تھیوریٹیکل فزکس  میں ایک عظیم شخص تھے اور جنہوں نے کوانٹم میکینکس اور کوانٹم اسٹیٹسکٹس کے فروغ میں کچھ بنیادی نظریاتی تعاون دیے ہیں۔ ان برسوں میں، مرکز بنیادی سائنس میں تحقیق و ترقی کے ایک اہم ادارہ کے طور پر ابھرا ہے، خاص طور پر فزکس اور متعلقہ موضوعات کے شعبے میں، جن میں تجربے، اصول اور شمار کی طاقت کو اپلائی کیا جاتا ہے۔ سینٹر سائنس و ٹیکنالوجی کے اس اہم شعبے میں جدید ٹریننگ اور آپسی رابطہ کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔ سینٹر ایک رہائشی پروگرام فراہم کرتا ہے، جس میں آگے پی ایچ ڈی کی جاتی ہے اور اس میں ایک مضبوط وزیٹر اینڈ لنکیج پروگرام بھی ہوتا ہے۔

آئی ایف ڈبلیو کے بارے میں:

آئی ایف ڈبلیو ایک غیر یونیورسٹی تحقیقی ادارہ ہے اور لائبنیز ایسوسی ایشن کا رکن ہے۔ آئی ایف ڈبلیو ڈریسڈین جدید میٹریل سائنس سے متعلق ہے اور نئے میٹریل اور مصنوعات کی تکنیکی ترقی کے ساتھ فزکس، کیمسٹری اور میٹریل سائنس میں دریافتی تحقیق کراتا ہے۔

آئی ایف ڈبلیو میں تحقیقاتی پروگرام عملی مواد پر مرکوز ہیں، جو ایپلی کیشن کے کئی شعبوں میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں: سپر کنڈکٹنگ اور مقناطیسی میٹریل، پتلے فلم کا نظام اور نینو اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ کرسٹلائن اور امورفس میٹریل۔ ادارہ کا مشن نوجوان سائنسدانوں کو فروغ دینا اور تکنیکی ملازمین کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ صنعتی کمپنیوں کو ادارہ کی آر اینڈ ڈی معلومات اور تجربات وغیرہ کی سپلائی کرنا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6272

 



(Release ID: 1832320) Visitor Counter : 90