وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ’صحت مند بھارت کے 8 سال‘ کی تفصیلات شیئر کیں


’’ہر ایک کی صحت نئے بھارت  کا عزم مصمم ہے‘‘

’’آنے والے سال ان لوگوں کے ہوں گے جنہوں نے  حفظان صحت میں سرمایہ کاری کی ہے‘‘

Posted On: 08 JUN 2022 1:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 8 سالوں کے دوران بھارت میں حفظان صحت کے شعبہ کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے گئے قدم کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا:

’’ہر ایک کی صحت نئے بھارت کا عزم مصمم ہے۔ آیوشمان بھارت سے لے کر جن اوشدھی کیندر تک اور میڈیکل انفراسٹرکچر سے لے کر مفت ٹیکہ کاری تک، ملک نے جو راہ طے کی ہے وہ آج پوری دنیا کے لیے ایک مثال بنی ہے۔ #صحت مند بھارت کے 8 سال‘‘

’’آنے والے سال ان لوگوں کے ہوں گے، جنہوں نے حفظان صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ہے۔

ہماری سرکار نے بھارت میں حفظان صحت کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے جو کام کیا ہے، اس پر مجھے فخر ہے۔ #صحت مند بھارت کے 8 سال‘‘

’’حفظان صحت ہمارے اہم فوکس شعبوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ 8 سال ہیلتھ انفراسٹرکچر کو بڑھانے، ہر ہندوستانی کے لیے سستی اور معیاری طبی خدمات کو یقینی بنانے اور اس شعبہ کے ساتھ ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے بارے میں رہے ہیں۔#صحت مند بھارت کے 8 سال‘‘

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6243



(Release ID: 1832280) Visitor Counter : 94