وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ’ 8 سال کے سوشاسن ‘ کے بارے میں جھلکیاں شیئر کیں
Posted On:
04 JUN 2022 2:46PM by PIB Delhi
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے گزشتہ 8 سالوں کے دوران ملک کی حکمرانی میں کے سلسلے میں کی جانے والی اصلاحات اور مختلف اقدامات کے بارے میں اپنی ویب سائٹ (narendramodi.in) اور MyGov سے مضامین اور ٹویٹ تھریڈ شیئر کئے ہیں۔ ان مضامین اور ٹویٹ تھریڈ کا تعلق آتم نربھر بھارت ، حکمرانی کا عوام پر مرکوز اور انسانیت پر مبنی نقطہ نظر، دفاعی شعبے میں اصلاحات اور غریبوں کی حمایت کرنے والی حکمرانی کو فروغ دینے کی کوششوں کے پہلوؤں کے بارے میں ہیں۔
ٹویٹس کی ایک سلسلے میں، وزیر اعظم نے کہا:
بھارت کے 130 کروڑلوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو اتم نربھر بنائیں گے۔ خود کفیلی پر ہمارے زور کو عالمی خوشحالی میں تعاون کرنے کے وژن سے تحریک ملی ہے۔ #8YearsOfSushasan‘‘
’’ہماری حکومت ہر ایک ہندوستانی کا خیال رکھتی ہے۔ ہم عوام پر مرکوز اور انسانیت پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ #8YearsOfSushasan‘‘
’’نمو ایپ پر دیا گیا یہ مضمون دفاعی شعبے میں اصلاحات کے ایک سلسلے پر روشنی ڈالتا ہے جس میں ملک کے اندر ساز و سامان تیار کرنے، دفاعی کوریڈور تیار کرنے، دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے علاہ بھی بہت کچھ شامل ہے۔ #8YearsOfSushasan‘‘
’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘‘ کے منتر سے تحریک پاکر ہماری حکومت نے عوام کی حمایت کرنے والی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے متعدد کوششیں کی ہیں جو غریبوں، نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور پسماندہ لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ #8YearsOfSushasan‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 6111
(Release ID: 1831126)
Visitor Counter : 170
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Odia
,
Bengali
,
Assamese
,
Kannada
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati