نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو ں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج بائسیکل کے عالمی دن کے موقع پر جناب کرن رجیجو ، جناب منسکھ مانڈیا ، محترمہ میناکشی لیکھی کی موجودگی میں ملک گیر پروگراموں کاآغا زکیا
سائیکل کی سواری کے ذریعہ فٹ انڈیا موومنٹ ،کھیلو انڈیا موومنٹ ، کلین انڈیا موومنٹ اور ہیلتھی انڈیا موومنٹ سبھی کو حاصل کیا جاسکتا ہے : جناب انوراگ ٹھاکر
جناب انوراگ ٹھاکر نے وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور 750 نوجوانوں کے ہمراہ ساڑھے سات کلومیٹر سائیکل چلائی
این وائی کے ایس کے ذریعہ ملک بھر کی 75 اہم جگہوں سمیت 100سے زیادہ جگہوں پر سائیکل ریلیاں منعقد کی گئی ہیں
Posted On:
03 JUN 2022 2:21PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج بائسیکل کے عالمی دن کے موقع پر نئی دلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے ملک گیر پروگراموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو ،صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا اور خارجی امور اور ثقافت کی مرکزی وزیر محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔صحت کے سابق مرکزی وزیر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن، پارلیمانی رکن جناب منوج تیواری ، پارلیمانی رکن جناب رمیش بدھوری ، نوجوانوں کے امور کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار ، کھیلوں کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی اور وزارت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دلی میں جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی قیادت میں سائیکل ریلی منعقد کی گئی ۔ جسے دھیان چند اسٹیڈیم سے روانہ کیا گیا ۔ اس ریلی میں وزیروںاور ممبران پارلیمنٹ نے بھی حصہ لیا۔دلی میں ساڑھے سات کلومیٹر کی ریلی میں 1500سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ۔ مزید یہ کہ این وائی کے ایس کے ذریعہ ملک بھر کی 75 اہم جگہوں سمیت 100سے زیادہ جگہوں پر سائیکل ریلیاں منعقد کی گئی ہیں۔ ہرریلی میں شامل ہونے والے 75 افراد نے ساڑھے کلومیٹر کافاصلہ طے کیا۔
روانہ ہونے سے قبل جناب انوراگ ٹھاکر نے ایک اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ اب جب کہ بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے اس عزم کے ساتھ ملک بھر میں بائسیکل ریلیاں منعقدکرنے کا ایک منفردقدم اٹھایا ہےتاکہ ایک صحت مند بھارت کو فروغ دیا جاسکے کیونکہ ہم آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہورہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد جسمانی طور پر چست اور درست رہنے کے لئے روزمرہ کی اپنی زندگی میں سائیکلنگ کو اپنانے کے تئیں لوگوں کو تحریک دینا ہے۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ملک کے لوگو ں کوفٹنس مہم میں شامل ہونا چاہئے۔ فٹ انڈیا مہم میں سائیکلنگ کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔بائسیکل کے عالمی دن کے موقع پر ہم یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہر ایک کو سائیکلنگ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا چاہئے ۔سائکلنگ آپ کو صحت مندرکھے گی اور ایک صحت مند بھارت تعمیر کرنے میں مدد کرے گی۔
جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ سائیکل کی سواری کے ذریعہ فٹ انڈیا موومنٹ ،کھیلو انڈیا موومنٹ ، کلین انڈیا موومنٹ اور ہیلتھی انڈیا موومنٹ سبھی کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔اس سے آلودگی کی سطح کوکم کرنے میں بھی مددملے گی۔سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ ہمیں چست اور درست رہنے میں مدد ملے گی بلکہ اس کے ذریعہ فٹ انڈیا کا پیغا م بھی دیا گیا ہے۔ جناب منسکھ مانڈویا اور جناب کرن رجیجو کی مثال دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے ان وزراء کی اس بات کو اجاگر کیا کہ انہوں نے بذات خود اس کاستعمال کرتے ہوئے ہمیشہ اسے فروغ دیا ہے اور ٹرانسپورٹ کے ایک ذریعہ کے طورپر دیگر لوگوں کوبھی اس کی تحریک دی ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے آج ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو India@75 کے حصے کے طورپر سائیکل کا عالمی دن منعقد کیا ہے۔بھارت کے وزیر اعظم کی 12 مارچ 2021 کو آزادی کا امرت مہوتسو کے آغاز کے موقع پر دی گئی افتتاحی تقریر سے تحریک حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے پلر آف ایکشنس اینڈ ریزالو 75 کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریب کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔
********
ش ح۔ش ر۔رم
U-6075
(Release ID: 1830807)
Visitor Counter : 136
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam