ریلوے کی وزارت

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ رشتوں کا احیاء


حکومت ہند کے مرکزی وزیر ریل، جناب اشونی ویشنو اور بنگلہ دیش کے وزیر ریل، محمد نور الاسلام سُجان نے مشترکہ طور پر میتالی ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

میتالی ایکسپریس اس دوستی کو بڑھانے میں، اس بندھن کو مضبوط کرنے میں، اس رشتے کو بہتر کرنے میں ایک اور اہم حصولیابی ثابت ہوگی: جناب اشونی ویشنو

میتالی ایکسپریس، سرحد کے دونوں طرف سیاحتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گی

Posted On: 01 JUN 2022 1:04PM by PIB Delhi

ریل کے ذریعے بھارت اور بنگلہ دیش کے لوگوں کے درمیان رابطہ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، حکومت ہند اور بنگلہ دیش نے کئی میٹنگوں کے بعد، حال ہی میں بحال کی گئی ہلدی باڑی-چلا ہاٹی ریل لنک کے ذریعے ایک نئی مسافر ریل سروس میتالی ایکسپریس شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ نیو جلپائی گڑی (بھارت) – ڈھاکہ (بنگلہ دیش) کے درمیان اس تیسری مسافر ریل سروس میتالی ایکسپریس کو ورچوئل طریقے سے نئی دہلی میں واقع ریل بھون سے آج (یعنی یکم جون، 2022) کو بھارت کے معزز وزیر ریل جناب اشونی ویشنو اور بنگلہ دیش کے معزز وزیر ریل جناب محمد نور الاسلام سُجان کے ذریعے مشترکہ طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس ریل سروس کا افتتاح 27 مارچ، 2021 کو دونوں وزرائے اعظم کے ذریعے ورچوئل طریقے سے کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے، یہ ریل گاڑی کووڈ وبائی مرض کی پابندیوں کے سبب شروع نہیں کی جا سکی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010QB6.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ میتالی ایکسپریس اس دوستی کو بڑھانے، اس بندھن کو مضبوط کرنے، اس رشتے کو بہتر بنانے میں ایک اور اہم حصولیابی ثابت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام سطحوں پر دوستی سے ترقی میں بہت تیزی آئی ہے۔ دونوں ممالک کی ریلوے کے درمیان کافی معاون کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ ایک بہت ہی مناسب موقع ہے؛ ایک ایسا لمحہ جب ہمیں دونوں ممالک کے درمیان اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بڑے قدم اٹھانے چاہئیں۔

میتالی ایکسپریس ریل گاڑی ہفتہ میں دو دن چلے گی (نیو جلپائی گڑی سے اتوار اور بدھ کو صبح 11 بج کر 45 منٹ پر اور رات میں 22 بج کر 30 منٹ پر ڈھاکہ پہنچے گی اور پیر اور جمعرات کو رات میں 21 بج کر 50 منٹ پر ڈھاکہ سے چلے گی اور صبح 07 بج کر 15 منٹ پر نیو جلپائی گڑی پہنچے گی) اور نیو جلپائی گڑی سے ڈھاکہ تک 595 کلومیٹر کی دوری طے کر گی (جس میں سے 61 کلومیٹر ہندوستانی حصہ ہے)۔ ہندوستانی ریلوے کے ایل ایچ بی کوچ (جیسے میتری ایکسپریس اور بندھن ایکسپریس میں استعمال شدہ) کا استعمال کیا جائے گا، جس میں 4 ڈبے فرسٹ ایئر کینڈیشن کلاس، 4 ڈبے اے سی چیئر کار اور 2 انجن شامل ہیں۔ ریل گاڑی میں تین زمرے ہوں گے جن میں – اے سی فرسٹ کلاس (کیبن) سلیپر، اے سی فرسٹ کلاس (کیبن) سیٹ اور اے سی چیئر کار شامل ہوں گی۔ اس ریل گاڑی کا کرایہ بالترتیب 44 امریکی ڈالر، 33 امریکی ڈالر اور 22 امریکی ڈالر ہوگا۔

اس کے علاوہ، نئی مسافر ریل سروس، میتالی ایکسپریس، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دے گی کیوں کہ یہ بنگلہ دیش کو شمالی بنگال کے ساتھ ساتھ بھارت کے شمال مشرقی خطے سے جوڑتی ہے۔ اس ریل گاڑی کے ذریعے بھارت کے راستے بنگلہ دیشی شہریوں کو نیپال جانے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

یہ نئی ریل گاڑی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو موجودہ مسافر ٹرین سروس، کولکاتا-ڈھاکہ-کولکاتا میتری ایکسپریس (ہفتہ میں پانچ دن) اور کولکاتا-کھولانہ-کولکاتا بندھن ایکسپریس (ہفتہ میں دو دن) کے علاوہ ہے۔ مذکورہ دونوں ریل گاڑیوں کی خدمات، جنہیں کووڈ وبائی مرض سے متعلق پابندیوں کے سبب ملتوی کر دیا گیا تھا، اب 29 مئی 2022 سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

 

میتالی ایکسپریس کا ٹائم ٹیبل:

 

13132 نیو جلپائی گڑی-ڈھاکہ کینٹ میتالی ایکسپریس (ہفتہ میں دو دن)

اسٹیشن

13131 ڈھاکہ کینٹ-نیو جلپائی گڑی میتالی ایکسپریس (ہفتہ میں دو دن)

آمد

روانگی

 

آمد

روانگی

….

11.45 (ہندوستانی وقت)

نیو جلپائی گڑی

07.15 (ہندوستانی وقت)

…..

12.55 (ہندوستانی  وقت)

13.05 (ہندوستانی وقت)

ہلدی باڑی

06.00 (ہندوستانی وقت)

06.05 (ہندوستانی وقت)

13.55 (بنگلہ دیش کا وقت)

14.25 (بنگلہ دیش کا وقت)

چلہٹی

05.45 (بنگلہ دیش کا وقت)

06.15 (بنگلہ دیش کا وقت)

22.30 (بنگلہ دیش کا وقت)

……

ڈھاکہ کینٹ

……

21.50 (بنگلہ دیش کا وقت)

فریکونسی

نیو جلپائی گڑی سے روانگی

اتوار اور بدھ

ڈھاکہ کینٹ سے روانگی

پیر اور جمعرات

 

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5978



(Release ID: 1830248) Visitor Counter : 196