وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے کواڈ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 24 MAY 2022 2:24PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جاپان کے ٹوکیو میں 24 مئی،2022 کو کواڈ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب انتھونی البنیز کے ساتھ باہمی میٹنگ میں حصہ لیا۔

وزیراعظم جناب مودی نے وزیراعظم البنیز کو انتخابات میں ان کی جیت کے لئے مبارکباد دی۔  دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری ، دفاعی مینوفیکچرنگ،گرین ہائیڈروجن سمیت قابل تجدید توانائی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، زرعی تحقیق، کھیل اور عوام کے مابین رابطوں سمیت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت کثیر جہتی تعاون کا جائزہ لیا۔دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کوجلداز جلد بھارت آنے کے لئے دعوت دی۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5703)


(Release ID: 1827970) Visitor Counter : 153