جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

شری بھگونت کھوبا نے انٹرسولر یورپ 2022 میں "بھارت کی شمسی توانائی مارکیٹ" پر کلیدی خطاب کیا


ہندوستان اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے: شری کھوبا

ہندوستان قابل تجدید توانائی کے شعبے  میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان میں $196.98 بلین کے منصوبے جاری ہیں۔

Posted On: 13 MAY 2022 1:20PM by PIB Delhi

 

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے جرمنی کے میونخ میں منعقدہ انٹرسولر یورپ 2022 میں شرکت کی۔ وزیر نے "انڈیا کی سولر انرجی مارکیٹ" پر سرمایہ کاری کے فروغ کے پروگرام میں کلیدی خطبہ پیش  کیا۔

شری بھگونت کھوبا نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ 'جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم مودی جی کےسی او پی - 26 کے دوران طے شدہ پنچامرت اہداف مقرر کیے گئے تھے، 2070 تک کارنب کا خالص صفر  اخراج کا نشانہ حاصل کرنے اور 2030 تک 500جی ڈبلیو غیر فوسل انسٹال کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔' جناب کھوبا نے کہا کہ ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کے وسائل کی وسیع صلاحیت اور مضبوط پالیسی کی حوصلہ افزائی ان اہداف کے حصول کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان نے پچھلے 7 سالوں میں  آر ایقابل تجدید توانائی کی پیداوار کی صلاحیت میں ناقابل یقین اضافہ دیکھا ہے اور 2021 میں غیر فوسلی  ایندھن سے 40فی صد مجموعی برقی صلاحیت کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جو کہ 2030 کے مقررہ ہدف سے پورے9 سال پہلے ہے۔ حکومت ہند اپنے حوصلہ مندانہ تعیناتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سولر پی وی سیکٹر میں گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ۔ گھریلو پی وی مینوفیکچرنگ سیکٹر  کی ہمت افزائی کرنے کے لیے کئی پالیسی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیرموصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے جس کے لیے کل بجٹ کا تخمینہ 24,000 کرور روپے بنتاہے۔ مزید برآں ماحول دوست ہائیڈروجن پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان نے 25425 کرور روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت4.1 ملین ٹن سالانہ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیرموصوف کہتے ہیں 'مزید یہ کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔ اس وقت ہندوستان میں تقریباً 196.98 بلین ڈالر کے منصوبے چل رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر تمام ترقی یافتہ ممالک اور قابل تجدید توانائی سے جڑی نمایاں ہستیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں جو ہندوستان دنیا کو دے رہا ہے''، ۔

**********

 

ش ح ۔س ب۔رض

U.No:5332



(Release ID: 1825051) Visitor Counter : 146