وزارت خزانہ
`پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا( پی ایم جے جے بی وائی ) ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ( پی ایم ایس بی وائی ) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی ) نے سماجی سکیورٹی نظام فراہم کرنے کے سات سال مکمل کئے
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کم لاگت والی بیمہ اسکیمیں اور گارنٹی شدہ پنشن اسکیم اس بات کو یقینی بنارہی ہیں کہ جن سرکشا نے اب معاشرے کے ہر شخص تک احاطہ کرلیا ہے
خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کارد نے بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو تلقین کی کہ وہ پوری جانفشانی اور جذبے کےساتھ ان اسکیموں کی کوریج کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھیں
Posted On:
09 MAY 2022 11:11AM by PIB Delhi
- پی ایم جے جے بی وائی : 12.76 کروڑسے زیادہ مجموعی اندرا ج ۔
- پی ایم ایس بی وائی : 28.37 کروڑسے زیادہ مجموعی اندراج ۔
- اے پی وائی :4 کروڑسے زیادہ سبسکرائبرس (صارفین )
نئی دلی : 9 مئی 2022
جیسا کہ ہم تین سماجی سکیورٹی (جن سرکشا )اسکیموں کی ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ( پی ایم جے جے بی وائی ) ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا ( پی ایم ایس بی وائی اور اٹل پنشن یوجنا ( اے پی وائی ) کے سات برس مکمل ہونے کی تقریب منارہے ہیں تو ایسے میں ہم کو اس بات پرتوجہ دینی چاہئے کہ کس طرح ان اسکیموں نے عوام کو (جن سرکشا ) سستی انشورنس اور سکیورٹی فراہم کی ہے ۔ ان کی حصولیابیاں اور خصوصیتیں ۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 9 مئی 2015 کو مغربی بنگال کے کولکتہ سے پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا کا آغاز کیا تھا۔
یہ تینوں سماجی سکیورٹی اسکیمیں شہریوں کی فلاح وبہبودکے لئے وقف کی گئی ہیں۔ مالی غیر یقینی صورتحال اور نقصانات اور نہ دکھائی دینے والے جوکھم سے انسانی زندگی کو محفوظ کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ تینوں اسکیمیں شہریوں کی بہبود کے لئے وقف کی گئی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ملک کے غیر منظم طبقے کے لوگ مالی اعتبار سے محفوظ رہیں ، حکومت نے دو انشورنس اسکیموں پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کا آغاز کیا اور بزرگوں کی اہم ضروریات کا احاطہ کرنے کے لئے اٹل پنشن یوجنا ( اے پی وائی ) کو متعارف کرایا ۔
جہاں پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی لوگوں کو کم لاگت والی زندگی / حادثاتی انشورنس کور تک رسائی حاصل کراتی ہے وہیں اے پی وائی بزرگوں کو ریگولر پنشن حاصل کرنے میں بچت کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔
اس اسکیم کے سات سال مکمل ہونے کی تقریب مناتے ہوئے خزانے اورکارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتا رمن نے کہا کہ 15 اگست 2014 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ مالی شمولیت کے لئے نیشنل مشن کے تحت ایک اہم مقصد یہ تھا کہ انشورنس اور پنشن کی کوریج کووسعت دی جائے تاکہ غریبوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو سستی مصنوعات کے ذریعہ مالی سکیورٹی فراہم کی جاسکے ۔
تین جن سرکشا اسکیموں نے، انشورنس اور پنشن کو عام شخص کی رسائی تک لایا گیا ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد جن کا گزشتہ سات سال میں اندراج کیا گیا ہے اور مذکورہ اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے ، ان کی کامیابی کا ایک ثبوت ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ کم لاگت والی انشورنس اسکیمیں اور گارنٹی والی پنشن اسکیم اس بات کو یقینی بنارہی ہیں کہ مالی سکیورٹی اب معاشرے کے ہر شخص تک پہنچ رہی ہے جبکہ یہ اس سے پہلے چند مخصوص لوگوں تک ہی دستیاب تھی۔
غریبوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج غریب سے غریب شخص کو بھی پی ایم جے جے بی وائی کے تحت یومیہ ایک روپے سے کم پر دولاکھ روپے کا لائف انشورنس کور مل سکتا ہے اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت ماہانہ ایک روپے سے بھی کم پر دولاکھ روپے کا ایکسیڈنٹ انشورنس مل سکتا ہے۔ 18سے 40 سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے ملک کے سبھی شہری42 روپے فی ماہ کی کم سے کم رقم کی ادائیگی کرکے 60سال کی عمر کے بعد پنشن حاصل کرنے کےلئے سبسکرائب کرسکتے ہیں۔
پی ایم جے جے بی وائی خصوصاََ کووڈ -19 عالمی وبا کے دوران شہریوں کو آسانی کے ساتھ سکیورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ پی ایم جے جے بی وائی کے تحت لائف کور کے شروع ہونے کے بعد سے مجموعی طور پر 12.76 کروڑافراد کا اندراج کیا گیا ہے اور اس اسکیم کے تحت 576121 افراد کے کنبوں نے 11522 کروڑروپے کا کلیم وصول کیا ہے۔ عالمی وبا کے دوران یہ اسکیم کم آمدنی والے گھرانوں کے لئے بہت زیادہ سودمندثابت ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2021 میں کووڈ -19 کی اموات کی وجہ سے تقریباََ 50فیصدکلیمس اداکئے گئے ۔عالمی وبا کے دوران کلیمس کے فوری اور آسانی سے تصفیہ کے لئے کلیم کے تصفیہ کے عمل میں بڑی تبدیلیاں لائی گئیں۔ یہ تبدیلیاں دعووں کے جلد تصفیہ کے لئے لائی گئی تھیں اور یہ اب بھی جاری ہیں۔عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے یعنی یکم اپریل 2020سے 23فروری 2022 تک 99.72 فیصد کے تصفیہ کی ایک شرح کے ساتھ 4194.28 کروڑروپے کے 2.10 لاکھ کلیم اد ا کئے گئے ۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اسی جذبے کے تحت پی ایم ایس بی وائی کے شروع ہونے کے بعدسے 28.37 کروڑ لوگوں نے ایکسیڈنٹ کور کے لئے اندراج کرایا اور 97227 کلیمس کے لئے 1930 کروڑروپےکی رقم ادا کی گئی جبکہ 4کروڑسے زیادہ لوگ پہلے ہی اے پی وائی اسکیم کے لئے سبسکرائب کرچکے ہیں ۔
ان اسکیموں کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کارد نے نے کہا کہ میں ان اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے لئے تمام بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو مبارکباددیتا ہوں اور ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس وقت تک پوری جانفشانی اور جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں جب تک کہ ہرشخص کو ان اسکیموں کا فائدہ حاصل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پچھلی یوم آزادی کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں اس سلسلے میں جواعلان کیا تھا ،اس کو دیکھتے ہوئے ہماری یہ کوشش ہوگی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں ہراہل شخص انشورنس اور پنشن کے لئے ان سماجی سکیورٹی اسکیموں کے دائرے میں آئے ۔
جیسا کہ ہم پی ایم جے جے بی وائی ، پی ایم ایس بی وائی اور اے پی وائی کے سات سال مکمل ہونے پر جشن منارہے ہیں لہٰذا ہم کو اب تک کی ان اسکیموں کی حصولیابی پر ایک نظر ڈالنی چاہئے اوراس کی خصوصیتوں پر روشنی ڈالی جانی چاہئے ۔
- پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا( پی ایم جے جے بی وائی)
اسکیم: پی ایم جے جے بی وائی ایک سال کی لائف انشورنس اسکیم ہے ، جو سال در سال تجدید ہوتی ہے ۔اس میں کسی بھی وجہ سے ہونے والی موت کے لئے کوریج کی پیش کش کی جاتا ہے۔
اہلیت : 18سے 50سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے افراد ، جن کا کسی سیونگ بینک یا کسی ڈاکخانے میں اکاؤنٹ ہے،اس اسکیم کے تحت اینرول کے حقدار ہیں۔ایسے لوگ جو 50سال کی عمر مکمل کرنے سے پہلے اس اسکیم میں شامل ہوتے ہیں ، پریئیم کی ادائیگی پر 55سال کی عمر میں زندگی کا جوکھم یعنی رسک آف لائف کوراپ حاصل کرسکتے ہیں۔
فائدے : 330 روپے سالانہ کی پریمئیم کے عوض کسی بھی وجہ سے ہونےوالی موت کی صورت میں دولاکھ روپے کا لائف کور۔
اندراج : اس اسکیم کے تحت اندراج کھاتے دار کے بینک کی ویب سائٹ یا برانچ / بی سی پوائنٹ پر وزٹ کرکے کیا جاسکتا ہے یا پوسٹ آفس سیونگ بینک اکاؤنٹ کے معاملے میں پوسٹ آفس کی ویب سائٹ یا برانچ پروزٹ کرکے کیا جاسکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پریمئیم ،کھاتے دار کے ون ٹائم مینڈیٹ کی بنیاد پر صارف کے بینک کھاتے سے ہرسال خودکار طریقے سے نکل جاتی ہے۔ہند ی ، انگلش اور علاقائی زبانوں میں اس اسکیم اور فارموں کے بارے میں تفصیلی معلومات :
https://jansuraksha.gov.in. پردستیاب ہیں۔
حصولیابیاں : 27 اپریل 2022 تک اس اسکیم کے تحت مجموعی طورپر 12.76 کروڑسے زیادہ اندراج کئے گئے اور 576121 کلیمس کے لئے 11522 کروڑروپے کی رقم ادا کی گئی ہے۔
- پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی )
اسکیم : پی ایم ایس بی وائی ایک سالہ ایکسیڈینٹل انشورنس اسکیم ہے جو ہر سال قابل تجدید ہے اور حادثے کی وجہ سے موت یا معذوری کے لئے کوریج کی پیش کش کرتی ہے۔
اہلیت : 18سے 70سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے افراد ، جن کا سیونگ بینک یا کسی ڈاکخانے میں کھاتہ ہے،اس اسکیم کے تحت اینرول کے حقدار ہیں۔
فائدے : کسی حادثے کی وجہ سے موت یا معذور ہوجانے پر دو لاکھ روپے (جزوی معذور ہونے کی صورت میں ایک لاکھ روپے ) کا حادثاتی موت یا معذوری کور ۔
اندارج : اس اسکیم کے تحت اندراج ڈاکخانے میں سیونگ یا بچت بینک کھاتے کے معاملے میں ڈاکخانے میں یہ کھاتے دار کی بینک کی ویب سائٹ یا برانچ / بی سی پوائنٹ پر وز ٹ کرکے کیا جاسکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پریمئیم کھاتے دار کے ون ٹائم مینڈیٹ کی بنیاد پر کسی بھی سبکرائبر کے بینک کھاتے سے ہرسال خودکارطریقے سے نکل جاتی ہے ۔ ہندی ، انگلش اورعلاقائی زبانوں میں اس اسکیم کے بارے میں تفصیلی معلومات اور فارم : https://jansuraksha.gov.in. پردستیاب ہیں۔
حصولیابیاں : 27 اپریل 2022 تک مجموعی طور پر اس اسکیم کے تحت 28.37 کروڑسے زیادہ اندراج کئے گئے اور 97227 کلیمس کے لئے 1930 کروڑروپے کی رقم ادا کی گئی۔
اٹل پنشن یوجنا ،( اے پی وائی )
پس منظر : اٹل پنشن یوجنا اے پی وائی سبھی ہندوستانیوں خصوصاََ غریبوں ،غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے مزدوروں اور محروم لوگوں کے لئے شروع کی گئی تھی تاکہ ایک سماجی سکیورٹی نظام وضع کیا جاسکے ، حکومت کی یہ ایک کوشش ہے کہ غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے لوگوں کو مالی سکیورٹی اور ہنگامی صورت میں مستقبل کا کور فراہم کیا جائے۔ اے پی وائی کو نیشنل پنشن سسٹم کے ادارہ جاتی آرکی ٹیکچر اور مجموعی انتظامیہ کے تحت پنشن فنڈ ریگولیٹری اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( پی ایف آر ڈی اے ) کے ذریعہ چلایاجاتا ہے۔
اہلیت : اے پی وائی 18 سے 40سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے تمام بینک کھاتے داروں کے لئے کھلا ہے ۔
فوائد : سبسکرائبرس (صارفین ) کو اس اسکیم میں شامل ہونے کے بعداس کی جانب سے ( صارف کی جانب سے) کچھ عطیہ دینے کی بنیاد پر 60سال کی عمر میں ایک ہزار روپے یا دو ہزار روپے یا تین ہزار روپے یا چار ہزار روپے یا پانچ ہزارروپے کی گارنٹی شدہ کم از کم ماہانہ پنشن حاصل ہوگی۔
اسکیم کے فائدوں کی تقسیم :ماہانہ پنشن صارف کو دستیاب ہے ، اور اس کی موت کے بعد اس کی شریک حیات اور ان کی موت کے بعد پنشن کی رقم جو صارف کی 60سال کی عمر میں جمع کرائی گئی ہے ، سبسکرائبر کی جانب سے نامزد کرنے والے شخص کو واپس کردی جائے گی۔
صارف کی قبل از وقت موت ( 60سال کی عمر سے پہلے موت) کی صورت میں صارف کی شریک حیات ،اصل سبسکرائبر کے 60سال کی عمر کے پہنچنے تک باقی مدت کے لئے سبسکرائبر کے اے پی وائی کھاتے کے لئے کنٹری بیوشن جاری رکھ سکتی ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے کنٹری بیوشن (مدد): حکومت کی طرف سے کم از کم پنشن کی ضمانت دی جائے گی یعنی اگر مددکی بنیاد پر جمع شدہ رقم پر تخمینہ شدہ منافع سے منافع کماتا ہے اور کم از کم ضمانت شدہ پنشن فراہم کرنے کے لئے ناکافی ہے تو مرکزی حکومت اس طرح کے ناکافی فنڈ کے لئے رقم فراہم کرے گی ۔ متبادل کے طورپر اگر سرمایہ کاری پر ریٹرن زیادہ ہوتا ہے توسبسکرائبر س کے پنشنری فوائد میں اضافہ ہوگا۔
ادائیگی میں فریکوئنسی : سبسکرائبرس ماہانہ / سہ ماہی ، ششماہی بنیاد پر اے پی وائی کے لئے کنٹری بیوشن کرسکتے ہیں۔
اسکیم سے علیحدگی : صارفین ، حکومت کے کنٹری بیوشن اور ریٹرن /سود پر کٹوتی جیسی کچھ شرطوں کے تحت رضاکارانہ طور پر اٹل پنشن یوجنا سے باہر نکل سکتے ہیں ۔
حصولیابی:چار کروڑسے زیادہ افراد نے اس اسکیم سے سبسکرائب کیا ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-5166
(Release ID: 1823849)
Visitor Counter : 273
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam