وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تلنگانہ میں ایک حادثے میں ہونے والےجانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
متاثرین کے لیےپی ایم این آر ایف کی طرف سے مالی امداد کا اعلان
Posted On:
09 MAY 2022 9:00AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تلنگانہ کے ضلع کماریڈی میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے تلنگانہ کے ضلع کماریڈی میں حادثے کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے معاوضے کی رقم کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛
‘‘ کاماریڈی ضلع، تلنگانہ میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے لئے میری طرف سے تعزیت اور زخمیوں کے لئے دعا۔ وزیراعظم قومی راحت فنڈ کی طرف سے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔زخمیوں میں ہر ایک کو 50,000 روپے دیئے جائیں گے : پی ایم مودی’’
****************
(ش ح ۔س ب ۔رض )
U NO: 5155
(Release ID: 1823742)
Visitor Counter : 150
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam