صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز نے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا


اس نے صحت کی وزارت کی اہم ٹیلی میڈیسین خدمت‘‘ای سنجیونی’’ کے ذریعہ26 اور 27 اپریل 2022 کو ریکارڈ تعداد میں 3.5 ٹیلی طبی صلاح مشورے دیے

ذریعہ 26 اور 27 اپریل 2027 کو 76 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے ای سنجیونی او پی ڈی ٹیلی میڈیسین خدمات حاصل کیں

انیتودیا کی جانب ایک بڑا قدم-ٹیلی طبی صلاح مشورے میں مسلسل اضافے کی بدولت دوردراز کے علاقوں میں حفظان صحت سے متعلق قابل رسائی اور سستی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکا ہے

Posted On: 28 APR 2022 12:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28اپریل، 2022

آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی  کے مراکز ، اے بی-ایچ ڈبلیو سی نے برادریوں کےنزدیک حفظان صحت سے متعلق معیاری خدمات کی فراہمی سے متعلق اپنے مشن میں ایک تاریخی سنگ میل طے کیا ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی اہم ٹیلی طبی صلاح مشورے کی اسکیم ‘‘ای سنجیونی’’ کے توسط سے 26 اپریل اور 27 اپریل 2022 کو مسلسل دو  روز تک 3.5 لاکھ ٹیلی طبی صلاح مشورے درج کئے گئے۔ اے بی-ایچ ڈبلیو سی مراکز پر ایک ہی دن میں ٹیلی طبی صلاح مشورے کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے پہلے ایک ہی دن میں تین لاکھ ٹیلی کنسلٹیشن ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 76 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے 26 اور 27 اپریل 2022 کو او پی ڈی ٹیلی میڈیسین ای سنجیونی کے ذریعے فراہم خدمات حاصل کی تھیں۔

یہ ریکارڈ حصولیابی ای سنجیونی پلیٹ فارم کی تیز تر ٹیکنالوجی کا ایک ثبوت ہے۔ لگ بھگ ایک لاکھ اے بی-ایچ ڈبلیو سی کھ پہلے ہی صلاح مشورے کے مرکز کے طور پر ہوچکا ہے، جو ملک کے کونے کونے میں حفظان صحت سے متعلق خدمات کی رسائی میں سہولت پیدا کررہے ہیں اور 25000 سے زیادہ  مراکز ای سنجیونی پورٹل  پر طبی صلاح مشورے فراہم کررہے ہیں۔ معیاری حفظان صحت کی خاطر ٹیلی طبی صلاح مشوروں میں لگاتار اضافہ انیتودیا کی سمت ایک بڑا قدم ہے، جہاں ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ بھی معیاری اور قابل رسائی کفایتی طبی دیکھ بھال  کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔ ٹیلی کنسلٹیشنزملک  کے دوردراز کے علاقوں کے غریب ترین افراد کو بھی بروقت اسپیشلسٹ طبی خدمات کو یقینی بنانے میں ایک نعمت کے طور پر ابھرے ہیں۔

کسی بھی  ملک کے ذریعہ اپنی قسم کی پہلی ٹیلی میڈیسین پہلی ای-سنجیونی کی دو قسمیں ہیں:

ای سنجیونی آیوشمان بھارت-صحت اور تندرستی کے مراکز (اے بی-ایچ ڈبلیو سی):

حکومت ہند کی آیوشمان بھارت-صحت اور تندرستی مراکز کی اسکیم کے تحت، ڈاکٹر سے ڈاکٹر کے درمیان ٹیلی میڈیسین خدمت کے ذریعہ دیہی علاقوں اور الگ تھلگ اور دوردراز کے مقام پر رہنے والی برادریوں کو  عام اور خصوصی صحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر سے ڈاکٹر کے درمیان ٹیلی میڈیسین خدمت، ہب اینڈ اسپوک ماڈل پر مبنی ہے۔

سردست، سی سنجیونی ایچ ڈبلیو سی صحت اور تندرستی کے 80000 سے زیادہ مراکز کام کررہے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں اور دور دارز کے علاقوں میں ہر دن (26 اپریل اور 27 اپریل) عام اور خصوصی ڈاکٹر سے  ڈاکٹر کے درمیان ٹیلی میڈیسین صحت خدمات کے ساتھ 2.70 لاکھ سے زیادہ ڈاکٹرس دستیاب کرائے گئے ہیں۔

ای سنجیونی  او پی ڈی:

یہ مریض سے ڈاکٹر کے درمیان ٹیلی میڈیسین خدمت ہے، تاکہ لوگوں کو ان کے گھروں کے اندر ہی آؤٹ پشینٹ  خدمات فراہم کی جاسکیں۔ ای سنجیونی او پی ڈی کو ملک کے سبھی حصوں میں شہری، تیزی کے ساتھ اور بڑے پیمانے پر اختیار کررہی ہیں۔ یہ خدمات اینڈرائیڈ اور آئی او ایس  پر مبنی اسمارٹ فونز دونوں کے لیے ایک موبائل ایپ کی حیثیت سے دستیاب ہے اور ان ایپس کو 30 لاکھ سے زیادہ لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

*********************

 

 

(ش ح ۔  ع م۔ ت ع)

U.No. 4788



(Release ID: 1820899) Visitor Counter : 163