کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

 کابینہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندی والے علاقوں میں سکیورٹی مقامات پر 2 جی موبائل سروسز کو 4 جی تک  اپ گریڈ کرنے کو منظوری دی


کابینہ نے  ان بائیں بازو کی انتہاپسندی والےعلاقوں میں بہتر انٹر نیٹ اور اعداد و شمار کی خدمت فراہم کرنے کے لئے یہ منظوری دی

اس سے آتم نربھر بھارت کے مقاصد حاصل ہوں گے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا

پروجیکٹ کی کل لاگت  کا تخمینہ تقریباً 2426.39 کروڑ روپے   کا  ہے

Posted On: 27 APR 2022 4:43PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر  مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بائیں بازو کی انتہاپسندی والے علاقوں میں سکیورٹی مقامات پر 2 جی موبائل سروسز  کو 4 جی تک اپ گریڈ کرنے کے لئے یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت 2343بائیں بازو کی انتہاپسندی والے  مرحلہ ایک علاقوں کو  2 جی سے 4 جی موبائل سروسز  کو اپ گریڈ کرنے پر  تخمینہ لاگت   1884.59 کرو ڑ روپے  آئے گی۔ اس میں  ٹیکسوں اور محصولات مستثنی رکھا گیا ہے۔ اس میں  5 سال کے لئے او اینڈ  ایم کو شامل کیا گیا ہے۔ البتہ بی ایس این ایل اپنی خود کی لاگت پر مزید 5 سال کے لئے ان مقامات کو برقرار رکھے گا۔ یہ کام بی ایس این ایل کو ہی دیا جائے گا کیونکہ ان مقامات کا تعلق بی ایس این ایل سے ہے۔

کابینہ نے 541.80 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت پر 5 سال کی کانٹریکچول مدت کے بعد بھی  ایک توسیع شدہ مدت کے لئے بی ایس این ایل کی جانب سے بائیں بازو کی انتہاپسندی والے مرحلہ ایک 2 جی سائٹس کے  آپریشن اور رکھ رکھاؤ کی لاگت کے فنڈ کو بھی منظوری دے دی ہے۔ مدت میں یہ توسیع  کابینہ کی طرف سے منظوری کی تاریخ  یا 4 جی سائٹس کے چالو ہونے  کی تاریخ سے 12 مہینے  تک کے لئے ہوگی۔

حکومت نے   دیسی 4 جی ٹیلی کام اکوپمنٹ  کے لئے ایک پر وقار پروجیکٹ کے واسطے بی ایس این ایل کو چنا ہے تاکہ  ٹیلی کام گیئر سیگمنٹ میں خود کفالت  حاصل کی جاسکے اور  دیگر مارکٹوں کو برآمد کرنے کے علاوہ  گھریلو مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ یہ 4 جی آلات اس پروجیکٹ میں بھی تعینات کئے جائیں گے۔

اپ گریڈیشن سے  بائیں بازو کی انتہاپسندی والے ان علاقوں میں بہتر انٹرنیٹ اور اعدا د و شمار کی خدمات  فراہم کی جاسکیں گی۔ یہ داخلی امور کی وزارت اور ریاستی سرکاروں کی ضرورتوں کو پورا  کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ان علاقوں میں تعینات سکیورٹی عملے کی مواصلاتی ضرورتوں کو بھی پورا کرے گی۔ یہ تجویز  دیہی علاقوں میں موبائل کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے مقصد کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ   موبائل براڈ بینڈ کے ذریعہ مختلف ای۔ گورننس خدمات، بینکنگ خدمات، ٹیلی میڈیسن، ٹیلی ایجوکیشن وغیرہ کی فراہمی ان علاقوں میں ممکن ہوسکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ن ا۔

U- 4733

                         


(Release ID: 1820596) Visitor Counter : 198