وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے  تھنجاور، تملناڈو میں حادثہ میں  جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اظہار تعزیت کیا


متاثرین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے معاوضہ کی رقم کا اعلان

Posted On: 27 APR 2022 9:51AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  تھنجاور، تملناڈو میں ایک حادثہ کے دوران ہونے والے جانوں کے اتلاف پر اپنے  گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔جناب مودی نے تھنجاور تملناڈو میں حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کے لئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے  معاوضہ کی رقم کا ا علان بھی کیا ہے ۔

اپنی مسلسل ٹویٹ میں  وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے کہا گیا:

’’تملناڈو کے تھنجاور میں ہونےوالے حادثہ پر میں گہرے صدمے میں ہوں، اس مصیبت کی گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہیں ۔امید کرتا ہوں کہ زخمی ہونے والے افراد جلد صحتیاب ہوں گے: پی ایم ‘‘۔

’’تھنجاور تملناڈو میں ہونےو الے حادثہ میں جاں بحق افراد کے  لواحقین کے لئے  وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے  2-2 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ زخمی ہونے  والے افراد میں سے ہر ایک کو 50000 روپئےملیں گے:پی ایم‘‘۔

 

 

************

ش ح۔س ب، ف ر

UNO- 4718

 


(Release ID: 1820363) Visitor Counter : 154